ٹیسٹ سیریز: اسمتھ اور وارنرہندوستان کے خلاف گیندبازوں کو ٹپس دیں گے 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th November 2018, 12:00 PM | اسپورٹس |

سڈنی،27؍ نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آسٹریلیا کی جانب سے کھیلنے کے لیے منع کئے گئے اسٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر اب آسٹریلیائی گیند بازوں کو ہندوساتن کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے تیار کریں گے۔بتا دیں کہ گرچہ سمتھ اور وارنر ٹیم میں نہیں ہیں مگر وہ اپنا کردار ضرور ادا کریں گے۔سابق کپتان سمتھ اور وارنر فاسٹ بولر مچل اسٹارک، جوش ہیزل وڈ اور کمنس کی تیاریوں کے لیے آسٹریلیائی نیٹ پریکٹس میں حصہ لینے پر متفق ہو گئے ہیں۔اسمتھ اور وارنر کی جلد ہی بیگی گرین کیپ پہننے کی امیدوں پر اس وقت پانی پھر گیا جب کرکٹ آسٹریلیا نے ان پر لگائے گئے پابندی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔یہ سابق کپتان اور نائب کپتان حالانکہ پردے کے پیچھے سے اپنی ذمہ دار نبھانا چاہتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

دبئی میں بی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کا 15 مارچ سے ہوگا شاندار آغاز؛5جنوری سے ہوگا ٹیموں کا اندراج، وزٹ ویزا پردبئی میں موجود کھلاڑیوں کے لئے بھی سنہرا موقع

دبئی میں بھٹکل پریمئیر لیگ  المعروف  بی پی ایل کرکٹ کا آٹھواں ٹورنامنٹ  مورخہ 15 مارچ 2019 ؁ سے شروع ہوگا، البتہ بی پی ایل کے لئے ٹیموں کا اندراج 3/ جنوری سے شروع ہوگا۔ اس بات کی اطلاع  ٹورنامنٹ کے کمشنر    جوکاکوشمس الدین ضیاء نے دی۔

ہندوستان کی اعلی درجے کی بولنگ کا سامنا کرنے میں ناکام رہے: ٹم پین

ہندوستان کے خلاف ملبورن کرکٹ گراؤنڈ پر شکست کے بعد آسٹریلیا کے کپتان ٹم پین نے قبول کیا کہ ان کے بلے باز اسٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی غیر موجودگی میں مہمان ٹیم کے انتہائی عمدہ بولنگ حملے کا سامنا کرنے میں ناکام رہے۔

بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے زیراہتمام امین سیف اللہ بی سی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار اختتام؛ اسکائی بریزر نے یونائیٹیڈ بھٹکل کو دی شکست

بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے زیراہتمام  امین سیف اللہ بھٹکل کرکٹ لیگ فور (BCL-4) ٹورنامنٹ  آج کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچا جس میں  اسکائی بریزر نے  شاندار جیت درج کرتے ہوئے کپ اپنے نام کرلیا۔ٹورنامنٹ میں بھٹکل یونائیٹیڈ  دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔