گھریلو ایئر لائنز کی جانب سے پابندی کا سامنا کررہے ٹی ڈی پی ممبر پارلیمنٹ یورپ گئے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th June 2017, 11:36 AM | ملکی خبریں |

حیدرآباد، 17؍جون (ایس او نیوز؍آئی این ا یس انڈیا )وشاکھاپٹنم ہوائی اڈے پر مبینہ طور پر بدتمیزی کرنے کو لے کر سبھی گھریلو ایئر لائنز کی جانب سے پابندی لگائے جانے کے بعد ٹی ڈی پی کے ممبرپارلیمنٹ جے سی دیواکر کل رات یورپ کے لیے روانہ ہو گئے جو ان کے خاندان کی سالانہ چھٹی کا حصہ ہے۔اننت پورسے ممبر پارلیمنٹ کے بھائی جے سی پربھاکر کے مطابق، ان کا یہ سفر پہلے سے ہی طے تھا ۔انہوں نے کہا کہ خاندان ایسا ہر سال کرتا ہے۔اننت پور سے ٹی ڈی پی کے ممبر اسمبلی پربھاکر نے میڈیا سے کہاکہ وہ اور ان کا خاندان گزشتہ رات چھٹیاں منانے کے لیے روانہ ہو گیا،مجھے بھی ان کے ساتھ جانا تھا لیکن ذاتی کام کی وجہ سے میں نہیں جا سکا، ان کے بیرون ملک سفرکرنے میں کیا غلط ہے؟ انہوں نے بہت پہلے اپنا ویزا حاصل کر لیا تھا، اس کا منصوبہ کل نہیں بنا تھا ۔ حالانکہ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ چھٹیاں منانے کے لیے کہاں گئے ہیں اور یہ بھی نہیں بتایا کہ بیرون ملک جانے کے لیے ان کے بھائی نے کون سی ایئر لائن کے طیارے سے سفر کیا ہے۔ٹی ڈی پی کے ایک لیڈر نے بتایا کہ چھٹی کی صحیح مدت کے بارے میں معلومات نہیں ہے لیکن یہ سات سے دس دن تک کی ہو سکتی ہے۔15؍جون کے واقعہ کے بعدتمام بڑی گھریلو ایئر لائنز نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ڈی پی ممبر پارلیمنٹ پر اپنے طیارے پر سفر کرنے پر روک لگا دی تھی،اس طرح کی کاروائی اس سال کے اوائل میں شیوسینا کے ممبر پارلیمنت رویندر گائیکواڑ کے خلاف بھی کی گئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...