نقلی سونے کے زیورات گروی رکھ کر لاکھو ں روپے قرض لیا گیا۔نقلی سونے کو اصلی بتانے والا بینک کا سُنار لاپتہ؛ عوام کو بھی دیا گیا دھوکہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th October 2017, 2:52 PM | ساحلی خبریں |

کاروار12؍اکتوبر (ایس او نیوز) کاروار تعلقہ کے کورنی پیٹے سنڈیکیٹ بینک کی شاخ میں سونے کی جانچ پر مامور سُنار کی ملی بھگت سے کچھ دغابازوں نے نقلی سونا گروی رکھ کر لاکھوں روپے قرض حاصل کرلیا اور بینک کے افسران کو اس کی بھنک تک نہیں لگی۔

مصدقہ اطلاعات کے مطابق کچھ قرض دارو ں نے میعاد گزرنے کے باوجودرقم لوٹا کر گروی رکھا ہوا سونا بینک سے واپس نہیں لیا تو بینک کے افسران نے 6.77لاکھ روپے کے عوض گروی رکھے ہوئے سونے کی نیلا می کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر پتہ چلا کہ یہ سونا نقلی ہے۔بینک افسران نے سونے کی جانچ کے ذمہ دار سُنار راجکمار شیٹھ اور دیگر چار افراد کے خلاف پولیس میں دھوکہ دہی کا کیس داخل کردیا ہے۔حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس ایک کیس کے سامنے آتے ہی جب بینک کے افسران نے گروی والے قرضہ جات کے دیگر معاملات کی جانچ شروع کی تو مزید 25ایسے کیس سامنے آئے ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ بینک کی اندرونی تفتیش جاری ہے اور دھوکہ دہی کے اور بھی معاملات سامنے آنے کا خدشہ جتایا جارہا ہے کیونکہ سنڈیکیٹ بینک کی اس شاخ میں سونا گروی رکھ کرقرضہ لے جانے کے تقریباً 300کھاتے ہیں۔ دو تین دن کے اندر اس تعلق سے مزید تفصیلات سامنے آنے کی توقع ہے۔

اس ووران پتہ چلا ہے کہ راج کمار شیٹھ کورنی پیٹے میں واقع اپنی جیویلری دکان کو تالا لگاکر دو دن سے لاپتہ ہوگیا ہے۔ جس کے بعدعوام کی طرف سے  بھی یہ شکایت سننے میں آرہی ہے کہ راجکمار شیٹھ اپنی دکان میں بھی گاہکوں کے ساتھ دھوکہ کرتے ہوئے انہیں اصلی سونے کے نام پر نقلی سونا بیچا کرتا تھا۔اس تعلق سے دھوکا کھانے والے کچھ   لوگ جب اس کی دکان پر پہنچے تو دکان بند دیکھ کر یہ لوگ  بھی پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...