بنگلہ دیشی چیف جسٹس کے ملکی عدلیہ کی آزادی سے متعلق خدشات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th October 2017, 10:04 AM | عالمی خبریں |

ڈھاکہ،15؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)بنگلہ دیش کے چیف جسٹس نے ہفتے کے روز وطن سے رخصت ہوتے ہوئے ملکی عدلیہ کی آزادی سے متعلق گہرے خدشات کا اظہار کیا۔ جسٹس سریندر کمار سنہا چودہ اکتوبر کو اپنی ایک ماہ کی رخصت کے دوران ڈھاکا سے آسٹریلیا کے لیے روانہ ہو گئے۔

ملکی دارالحکومت ڈھاکا سے ہفتہ چودہ اکتوبر کو ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق ملکی چیف جسٹس کی آج آسٹریلیا روانگی کے وقت اس جنوبی ایشیائی ملک میں یہ افواہیں مسلسل گردش کر رہی تھیں کہ انہیں مبینہ طور پر حکومت کی طرف سے دباؤ ڈال کر یہ رخصت لینے پر مجبور کیا گیا۔ اس مبینہ دباؤ کی وجہ چیف جسٹس سنہا کا سنایا جانے والا وہ تاریخی عدالتی فیصلہ بنا، جو ڈھاکا حکومت کی خواہشات کے برعکس تھا۔اے ایف پی نے لکھا ہے کہ چیف جسٹس سنہا نے اپنی عدالتی ذمے داریوں سے ایک ماہ کی جو رخصت لی تھی، اس کا آغاز چند روز قبل ہوا تھا۔ اس رخصت سے محض چند ہی ماہ قبل چیف جسٹس سنہا کی سربراہی میں ڈھاکا میں ملکی سپریم کورٹ کے ایک بینچ نے بنگلہ دیشی پارلیمان کے یہ اختیارات ختم کر دیے تھے کہ یہ قانون ساز ادارہ ملک کی اعلیٰ ترین عدلیہ کے ارکان کو ان کے عہدوں سے ہٹا سکتا ہے۔ملکی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو سراہنے والے ماہرین قانون کے مطابق سپریم کورٹ کا یہ اقدام ایک ایسا فیصلہ تھا، جس کے ذریعے اس مسلم اکثریتی ملک میں سیکولر عدلیہ کا تحفط کیا جا سکتا تھا۔اے ایف پی کے مطابق آسٹریلیا کے لیے اپنے روانگی سے قبل چیف جسٹس سریندر کمار سنہا نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا، ’’مجھے (ملک میں) عدلیہ کی آزادی سے متعلق تشویش ہے۔‘‘ اے ایف پی کے مطابق اپنے اس بیان کے ذریعے چیف جسٹس سنہا نے اس حکومتی تنقید پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے، جس کا انہیں ملکی ججوں کی پارلیمان کی طرف سے برطرفی سے متعلق مقدمے میں فیصلے کے بعد سے سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔چیف جسٹس سریندر کمار سنہا نے اپنے اس بیان میں یہ بات بھی زور دے کر کہی کہ وہ 10 نومبر کو اپنی رخصت ختم ہو جانے کے بعد واپس وطن لوٹیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے بنگلہ دیشی وزیر انصاف کے ان دعووں کی بھی تردید کی کہ ان کی رخصت اور بیرون ملک روانگی کی وجہ ان کی علالت بنی۔چیف جسٹس سنہا کے ہفتے کو جاری کیے گئے تحریری بیان کا ایک خاص پہلو ان کی طرف سے زور دے کر یہ کہا جانا بھی تھا، ’’میں بیمار نہیں ہوں۔ میں ملک سے فرار بھی نہیں ہو رہا۔ میں واپس لوٹوں گا۔ میں ملک سے عدلیہ کے بہتر مفادات کی خاطر رخصت ہو رہا ہوں۔‘‘انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگست میں انہوں نے جو عدالتی فیصلہ سنایا تھا، اس پر کئی سیاسی حلقوں، وکلاء، حتیٰ کہ حکومتی وزراء اور خود وزیر اعظم (شیخ حسینہ) کی طرف سے کی جانے والی تنقید بھی ان کے لیے شرمندگی کا باعث بنی۔ڈھاکا میں بنگلہ دیش کی اعلیٰ ترین بار اسوسی ایشن یہ بات کئی مرتبہ کہہ چکی ہے کہ چیف جسٹس سنہا کو دباؤ ڈال کر رخصت پر جانے پر مجبور کیا گیا۔ بنگلہ دیشی سپریم کورٹ بار اسیوسی ایشن کے صدر زین العابدین کے مطابق، ’’حکومت کی طرف سے عدلیہ کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...