بنگلہ دیش میں مختلف سڑک حادثوں میں 22 افراد ہلاک ، 90 زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th June 2018, 12:32 PM | عالمی خبریں |

ڈھاکہ، 24؍ جون (ایجنسی) بنگلہ دیش میں جمعہ کی شب سے تین سڑک حادثوں میں کم از کم 22 افراد کی موت ہو گئی اور 90 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق گائی بندھا کے پلاسباری علاقہ میں ہفتہ کو علی الصبح ایک مسافر بس کے سڑک کے کنارے پیڑ سے ٹکرا کر پلٹ جانے سے حادثہ میں کم سے کم 16افراد کی موت ہوگئی اور40دیگر زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ گووند گنج راج مارگ پولیس افسر اختر الزماں نے بتایا کہ یہ حادثہ رنگ پور-ڈھاکر قومی شاہراہ پر بسہہ کاٹہ علاقہ میں بی آر سی چوراہے پر علی الصبح ساڑھے چار بجے ہوا۔مرنے والوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد رنگ پور-ڈھاکہ قومی شاہراہ پر ٹریفک تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک متاثر رہا اور اس کے بعد اس پر ٹریفک بحال ہوا۔ایک اور حادثہ رنگ پور کے صدر مقام میں ہوا جہاں بس اور ٹرک کے تصادم میں چھ افراد کی موت ہو گئی۔ تیسرا حادثہ ناتورے علاقے میں ہوا جہاں ایک تھرہ وہیلر کو ایک تیز رفتارٹرک نے ٹکر مار دی۔ اس میں دوافراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

مقامی پولیس کے مطابق سڑک حادثات میں کم از کم 90 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...