میانمار اپنے شہریوں کو واپس لے، شیخ حسینہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th September 2017, 7:37 PM | عالمی خبریں |

نیویارک،20ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ میانمار کو ان تقریباً 420,000 روہنگیا مسلمانوں کو واپس لینا چاہیے جو تشدد سے فرار ہو کر پناہ کے لیے بنگلہ دیش پہنچے ہیں۔ انہوں نے یہ بیان امریکی شہر نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بنگلہ دیشی رضاکاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے منگل کی شب دیا۔ شیخ حسینہ کے بقول انہوں نے میانمار حکومت سے کہہ دیا ہے کہ سالہا سال سے وہاں آباد روہنگیا مسلمان میانمار کی ذمہ داری ہیں اور حکومت کو ان کو پناہ فراہم کرنے کا بندوبست کرنا چاہیے۔ قبل ازیں میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کہہ چکی تھیں کہ میانمار روہنگیا مسلمانوں کو واپس لینے کے لیے تیار ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...