آسٹریلیا دورہ منسوخ ہونے سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ مایوس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th May 2018, 12:51 PM | اسپورٹس |

ڈھاکہ ،12؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کے آسٹریلیا دورہ منسوخ کئے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔آسٹریلیا نے مالی وجوہات کی بنا یہ سیریزمنسوخ کر دی تھی۔بنگلہ دیش کو اگست-ستمبر میں آسٹریلیا کے دورے پر دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچ کھیلنے تھے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چودھری نے کہاکہ آسٹریلیا نے ہمیں بتایا کہ سیریزکو مالی وجوہات کی وجہ منعقد نہیں کیا جا سکتا ہے۔یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کیونکہ ہم توقع کر رہے تھے کہ سیریز میں ہمارے کھلاڑیوں کو ان کی صلاحیت دکھانے کا اچھا موقع ملے گا۔بنگلہ دیش نے 2008 میں تین روزہ بین الاقوامی میچ کھیلنے کے بعد آسٹریلیا کا دورہ نہیں کیا ہے۔اس نے 2003 کے بعد سے وہاں کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیمس سدرلینڈ نے بتایا کہ ٹیسٹ سیریز کا انعقاد نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس وقت آسٹریلیا میں فٹ بال سیشن ہوتا ہے اور براڈکاسٹر ڈھونڈنے میں پریشانی ہو رہی ہے۔چودھری نے کہا کہ بنگلہ دیش نے آسٹریلیا سے کم وقت کے دورے کا مطالبہ کیا ہے لیکن ابھی تک وہاں سے کوئی جواب نہیں ملا ہے۔بنگلہ دیش نے گزشتہ سال دو میچوں کی ٹسٹ سیریز کے لئے آسٹریلیا کی میزبانی کی تھی جو ڈرا رہی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

آسٹریلوی گیند بازوں کو لمبے قد کا فائدہ ملے گالیکن ہندوستانی بلے باز بھی تیار: روہت

ہندوستانی نائب کپتان روہت شرما نے کہا کہ آسٹریلیا کے گیند بازوں کو اپنے لمبے قد کا فائدہ ملے گا لیکن ان کی ٹیم بھی اس بار کرکٹ کی نئی تاریخ رقم کرنے کو تیار ہیں۔ہندوستانی ٹیم دورے کا آغاز 21 نومبر کو ٹی 20 میچ سے کرے گی

کوہلی کے بعد روہت کو بھی روکنے کی حکمت عملی بنا رہا ہے آسٹریلیا

ہندوستانی اوپنر روہت شرما کے لیے آسٹریلیا حکمت عملی بنارہا ہے اور اس کا انکشاف تیز گیند باز ناتھن کولٹر نال نے کیا ہے۔ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کے علاوہ روہت دیگر بلے باز ہے جو بدھ سے شروع ہونے والی محدود اوورز کی سیریز میں آسٹریلیا کے لیے سردردبن سکتے ہیں۔