ڈھاکہ: منشیات کے اسمگلروں کے خلاف کارروائی میں 100مشتبہ افراد گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th May 2018, 12:48 PM | عالمی خبریں |

ڈھاکہ 27مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ملک بھر میں منشیات کے اسمگلروں کے خلاف کارروائی کے دوران، بنگلہ دیش میں سکیورٹی اہل کاروں نے بتایا ہے کہ ہفتے کے روز دارالحکومت کے ایک علاقے میں چھاپے کے دوران کم از کم 100 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، ایسے میں جب یہ الزامات سامنے آئے ہیں کہ کارروائی کے دوران ماورائے عدالت ہلاکتیں واقع ہوئی ہیں۔حکام اور مقامی ذرائع ابلاغ کے اعداد و شمار کے مطابق، بنگلہ دیش میں سخت کارروائی کے دوران 60 مشتبہ منشیات اسمگلر ہلاک جب کہ 3000سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم شیخ حسینہ کے احکامات پر اس ماہ کے اوائل میں اس کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا۔اہلکاروں اور مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ چھاپوں کے دوران سکیورٹی حکام اور مشتبہ افراد کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں ہلاکتیں واقع ہوئی ہیں۔ لیکن، حقوق انسانی کے گروپوں نے بتایا ہے کہ ماورائے عدالت ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔ملک کی حزب مخالف کی اہم جماعت، بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی منشیات فروشی کے خلاف کارروائی کے بہانے سکیورٹی اداروں نے اْن کے کئی راہنماؤں اور کارکنان کو ہدف بنایا ہے۔کچھ اہل خانہ نے مقامی ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ سادہ لباس میں ملبوس افراد نے مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جب کہ بعد میں اْن کی لاشیں ملی ہیں۔حکام نے اِن الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ منشیات فروشوں کے خلاف لڑائی کے دوران 'صفر برداشت' کی پالیسی اختیار کی گئی ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ متعدد مشتبہ افراد کے خلاف مجرمانہ نوعیت کے الزامات ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...