گوری لنکیش قتل معاملے میں سری رام سینا کارکن پروشورام گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th June 2018, 11:21 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 13؍جون ( ایس او نیوز) سینئر خاتون صحافی گوری لنکیش قتل کی جانچ کررہی خصوصی جانچ ٹیم نے اس قتل کے معاملے  میں ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا  ہے گرفتار  شدہ ملزم کی شناخت سنگی کا رہنے  والا سری رام سینا کارکن پروشورام (26) کے طور پر کی گئی ہے ملزم کو بنگلورو کی تھرڈ اے سی ایم ایم عدالت کے سامنے پیش کر کے خصوصی جانچ ٹیم نے 14 دنوں تک پولیس تحویل میں دینے کی گذارش کی ہے۔ منوہر یادو کی اطلاع پر ملزم پروشورام کو ایس اآئی ٹی ٹیم نے گرفتار کیا ہے۔ ملزم پروشورام اس قتل کے معاملے میں اہم رول ادا کئے جانے کی بات سامنے آئی ہے۔ اس سلسلہ میں پولیس مزید پوچھ گچھ کررہی ہے۔ عدالت میں پیشی کے بعد کورٹ نے ملزم کو 14دنوں تک ایس آئی ٹی ٹی کی تحویل میں  دے دیا ہے۔ شبہ ہے کہ پروشورام نے ہی گوری لنکیش پر گولیاں چلائی ہیں۔ اس کو مہاراشٹرسے گرفتار کیا گیا ، اس کاچہر مہرہ گوری کے قاتل کے اسکیچ سے ملتا جلتا ہے۔ گرفتاری کے وقت اس کے پا س کوئی  ہتھیار نہیں تھی۔ یہ بھی خبر کہ 10جون کو سنیل اگسر کو بھی گرفتار کیا تھا۔ ایس آئی ٹی کے چیف بی کے سنگھ نے کہا کہ ہماری تحقیقات میں یہ پتہ نہیں چلا کہ گولیاں کس نے چلائیں، گوری قتل معاملے میں  پروشورام واگھہ مرے چھٹا  گرفتار ملزم ہے۔ اس سے قبل کے ٹی نوین کمار عرف ہوٹے منجا ، امول کلے ، منوہر اچڈدے ، سجیت کمار عرف پروین اور امیت ڈگویکر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...