جی ایس ٹی اب بنگلور یونیورسٹی کے نصاب میں داخل امید ہے کہ ٹیکس کا یہ نظام آئندہ 40سال تک قائم رہے گا:منی نارائن اپا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th November 2017, 11:05 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،11/نومبر(ایس او نیوز) ملک بھر میں بحث کا موضوع بناہوا فروخت اور خدمات محصول ، گوڈس اینڈ سرویس ٹیکس (جی ایس ٹی ) کو بنگلور یونیورسٹی کے بی کام اور بی بی یم کے 5ویں سمسٹر کے نصاب میں شامل کیاگیاہے۔ بنگلور یونیورسٹی کامرس شعبہ کے صدر پروفیسر منی نارائن اپا نے بتایا کہ جی یس ٹی ایک ضروری موضوع ہے اسلئے ہم نے نصاب میں تبدیلی کرتے ہوئے اسی سال سے اس موضوع کو نصاب میں متعارف کرایا ہے۔ چونکہ اس موضوع میں مہارت رکھنے والے اساتذہ کی کمی ہے بنگلور یونیورسٹی نے اساتذہ کی تربیت کا انتظام کیا ہے۔ انسی ٹیوٹ آف کمپنی سکریٹریز آف انڈیا کے تعاون سے 220اساتذہ تربیت حاصل کرچکے ہیں۔ تربیت کے دوسرے مرحلے کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔ یونیورسٹی کے تمام کالجوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے کامرس اساتذہ کو تربیت کے لئے روانہ کریں۔ ایک سرکاری کالج کے کامرس لکچرر بنکاراجو نے بتایا کہ 22؍نومبر سے امتحانات شروع ہورہے ہیں۔ اس کے باوجود کالجوں میں جی ایس ٹی کے موضوع پر تعلیم نہیں ہوئی۔ کیوں کہ کالجز کے بہت اساتذہ کو اس سلسلہ میں تربیت فراہم نہیں کی جاسکی ہے۔پروفیسر منی نارائن اپا نے بتایا کہ بنگلور یونیورسٹی کا منصوبہ ہے کہ اگلے تعلیمی سال سے جی ایس ٹی ایک علاحدہ سبجیکٹ کے طور پر پڑھا جائے۔ کامرس شعبہ میں اس کا نصاب تیار کیا جارہا ہے۔ حکومت کی منظوری حاصل کرنے کے بعد یہ نصاب شروع کیا جائے گا۔ ان کے مطابق ٹیکس کا یہ نظام آئندہ 30تا 40 سال تک جاری رہے گا۔ جس کی توقع کی جاری ہے۔ لہٰذا اس موضوع پر مہارت کا حصول ضروری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...