ریاستی ضمنی انتخابات کے نتائج : بی جے پی لیڈران کے متضاد بیانات:یڈیورپا نے اقتدار اور پیسہ کی جیت  کہاتو راملو نےکہا عوامی رائے کا احترام کرتاہوں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th November 2018, 9:36 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:6؍نومبر (ایس او نیوز)ریاست کے ضمنی انتخابات میں بی جےپی کی کراری ہار پر بی جے پی لیڈران کے متضاد بیانات سامنے آرہے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ یڈیورپاحکومتی انتظامیہ اور پیسہ کے غلط استعمال کا الزام لگایاہے تو بلاری کے کرتادھرتا مانے جانے والے شری راملو عوامی کاکہنا ہے کہ ’ مجھے عوام نے انکار کیا ہے ‘۔

بلاری میں اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر شری راملو نے کہاکہ میں ہار کی ذمہ داری لیتا ہوں اور شکست ایک طرح ہمیں یتیم کردی ہے۔ انہوں نےکہاکہ دیگر حلقوں میں مخلوط حکومت کا زور تھا مگر بلاری میں اگرپا نے جیت حاصل کی ہے۔ بلاری کی ہار سے ہمیں مایوسی ہوئی ہے، خود احتسابی کریں گے، ہمارے کارکنوں نے بہت جدوجہد کی ، مگر بھگوان نے پھل نہیں دیا۔ عوامی رائے کا میں احترام کرتاہوں، سرجھکاتاہوں، لوگ مجھے انکار کئے ہیں۔ البتہ یہ نتائج آئندہ لوک سبھا انتخابات پر اثر انداز نہیں ہونے کی بات کہی۔

بی جے پی کے دگج لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ضمنی انتخابات میں ہماری پارٹی کو ہار ہوئی ہے مگر ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ ہمیں صرف بلاری میں ہار ہوئی ہے ۔ شکست کے متعلق خوداحتسابی کرتے ہوئے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں جیت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا۔

نتائج کے متعلق کہاکہ عوامی رائے کومیں اور میری پارٹی قبول کرتی ہے۔ لیکن سچائی یہ ہے کہ اس ضمنی انتخابات میں پیسہ ، شراب اور قتدار کا غلط استعمال اہم رول ادا کیا ہے۔ کانگریس اور جے ڈی ایس نے غلط طریقے سے الیکشن میں جیت حاصل کرنےکی بات کہی۔ اپنے دل کادکھڑا سناتےہوئے کہاکہ بلاری اور جمکھنڈی میں ہماری جیت ہوتی تو کچھ اطمینان ہوتا۔ وہیں شیموگہ سے بھی ہمیں قوی امید تھی کہ بہت بڑی جیت درج کریں گے چونکہ جے ڈی ایس نے پیسہ کی دریا بہاکر کنارے پر لگنے کی بات کہی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔