بلاسودی زرعی قرضہ کی رقم تین لاکھ سے گھٹا کر 25ہزارتک رکھنے کا حکم جاری

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 31st August 2016, 11:35 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔30/اگست(ایس او نیوز) ریاست بھر میں کسانوں کو دئے جانے والے بلاسودی قرضے کی رقم کو تین لاکھ روپیوں سے گھٹا کر 25ہزار روپے کرنے کے سلسلے میں ریاستی حکومت نے تمام کوآپریٹیو اداروں کو سرکیولر جاری کیا ہے۔حکومت نے کوآپریٹیو اداروں سے کہا ہے کہ زرعی قرضہ جات فراہم کرنے کیلئے وافر فنڈز کی عدم دستیابی کی بنیاد پر قرضہ جات کی فراہمی پر بندش لگائی جائے اور بلا سودی قرضے کی حد کو تین لاکھ روپیوں سے گھٹا کر 25ہزار روپے کی جائے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ زرعی قرضہ جات کیلئے نبارڈ سے جو رقم ملتی ہے اس میں سے محض 50 فیصد ہی مل پائی، رواں سال یہ رقم گھٹا کر چالیس فیصد کرنے کا مرکزی حکومت نے اعلان کیا ہے۔رواں سال ریاست کے کسانوں کو گیارہ ہزار کروڑ روپیوں کا زرعی قرضہ دینے کا فیصلہ کیا گیاتھا، لیکن نبارڈ نے اس میں سے 3120کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔