بنگلورو:جسمانی و روحانی علاج کا ایک نیا مرکز ’’ہولیاسٹک لائف کئیر ‘‘اسپتال کا افتتاح :آیوروید ، ہومیوپیتھی سمیت کئی طریقوں سے علاج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st August 2017, 10:13 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:21/اگست (ایس اؤنیوز)بنگلورو کے الکٹرانک سٹی کے پرسکون مقام پر انسانی خدمت کاجذبہ و مقصد لے کر نیچروپیتھی ، یونانی ، یوگا، ہومیوپیتھی ، اکو پنچر،فزیاتھیروپی ،پرافیٹک میڈیشن پر مشمل ہر قسم کی بیماریوں کے علاج کے لئے ’’ہولیاسٹک لائف کئیر ‘‘نامی اسپتال کا وزیراعظم کے سابق مشیر ابو صالح شریف کے ہاتھوں ’’ہولیاسٹک لائف کئیر ‘‘نامی اسپتال کاافتتاح عمل میں آیا۔

افتتاح کے بعد انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جسم، دماغ اور روح کے درمیان موزونیت اور یکسانیت پیدا کرتے ہوئے زندہ دل،خوش گوار طبیعت و مزاج والی زندگی کی تعمیر کے لئے ہندوستان کے طبی میدان میں کافی وسائل اور حل موجود ہیں، انسان کا قدرتی اور فطری علاج کا اہم مقصد لے کر شہر بنگلورو کے الکٹرانک سٹی میں عوامی خدمت کے جذبے سے یہ اسپتال قائم کرنے پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے استفادے کی اپیل کی۔

افتتاحی تقریب میں پشتینی طورپر 700سال سے آیورویدیک کے میدان میں خدمات انجام دینے والے خاندان کے مایہ ناز فرزند ڈاکٹر ستیش پلائی مہمان خصوصی تھے تو اسپتال کے چیرمن  حیدر والی نے پروگرام کی صدارت کی۔ اس موقع پر انہوں نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انسان زمینی تخلیقات میں سب سے زیادہ اشرف تخلیق ہے، انسانی زندگی کے مقاصد میں ہمیشہ صحت مندرہنا بھی ایک مقصد ہے، جسمانی ، ذہنی،جذباتی ، مذہبی ہر لحاظ سے صحت مند ہونا چاہئے۔ایسے ہی قدیم تجربے پرمبنی طریقہ علا ج کو لے کر یہ اسپتال قائم کیا گیا ہے جہاں صرف علاج کی حد تک نہیں رہیں گے بلکہ بیماری کو جڑ سے ختم کرنے کی بہتر کوشش بھی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر ستیش پلائی اسپتا ل میں اپنی خدمات انجام دیں گے۔

آیورویدیک کے شعبہ میں ڈاکٹر سید شکیل احمد نگراں کار ہونگے۔ مدھیہ پردیش کے بھوپال کے آیوروید کینسر اسپتال میں خدمات انجام دینے کے بعد ایک عرصہ تک بھٹکل کے مشہور اسپتال میں علاج کا تجربہ رکھنے والے ڈاکٹر شکیل ریاست اور بیرونی ریاست کے کئی مریضوں کا کامیاب علاج کئے ہیں۔ ان کی نگرانی میں آیوروید شعبہ کام کرنے کی بات کہی ۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔