ستمبر 2/ کو ہونے والی مزدوروں کی ملک گیر ہڑتال سے ریاست میں گہرا اثرپڑنے کا امکان؛ بھٹکل کے عوام سے بھی بند میں شریک ہونے کی اپیل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 31st August 2016, 11:06 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو۔30/اگست(ایس او نیوز) تمام صنعتی مزدوروں کیلئے کم از کم شرح اجرت 18ہزار روپے مقرر کرنے اور وظیفہ یاب ہونے کے بعد ماہانہ پنشن کم از کم تین ہزار روپے مقرر کرنے سمیت دیگر بارہ مطالبات پر زور دینے کیلئے 2/ ستمبر کو کل ہند سطح کی ہڑتال کا اعلان کیاگیا ہے۔یہ بات آج کرناٹکا ورکرز یونین کے جوائنٹ سکریٹری آر ڈی میل چائیر نے بتائی۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس احتجاج میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے تمام ملازمین کے علاوہ بینکوں، انشورنس، محکمہئ دفاع، مواصلات اور دیگر مرکزی حکومت کے محکموں کے ملازمین، مرکز کی بی جے پی حکومت کی مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ مودی حکومت شعبہئ مزدوری سے وابستہ قوانین کو کارپوریٹ طبقہ کی سہولت کے مطابق موڑ رہی ہے،تاکہ مزدوروں کو نقصان اور صنعت کار طبقے کو فائدہ پہنچا سکے۔ مرکزی حکومت کی طرف سے پراویڈنٹ فنڈ کی رقم کو شیئر بازار میں لگانے کے فیصلے کی بھی ان ملازمین نے مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ فوری طور پر ملازمین کی محنت کی رقم کا جو حصہ شیئر بازار میں لگایا گیا ہے اسے واپس لیا جائے۔ ای ایس آئی ضوابط میں بھی تبدیلی لاتے ہوئے مرکزی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ میڈی لائن اسکیم کو لاگو کیاجائے۔ 2/ ستمبر کی صبح ساڑھے دس بجے منروا سرکل سے ٹاؤن ہال تک ایک بہت بڑا جلوس نکالا جائے گا۔ساتھ ہی بمسندرا، نلمنگلا، الیکٹرانک سٹی، جگنی، پینیا، رام نگرم اور بڑدی انڈسٹریل ایریا کے تمام مزدور احتجاج میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ ملبوسات کی صنعت سے وابستہ 8لاکھ مزدور بھی اس ہڑتال میں شامل رہیں گے۔ 

بھٹکل کے عوام سے بھی بند میں شریک ہونے کی اپیل

سی آئی ٹی یو کے ریاستی نائب صدرمسٹر کے شنکر نے بھٹکل میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھٹکل سمیت اُترکنڑا کے تمام مزدوروں، اقلیتوں اور دیگر طبقات کو بھی ملک گیر سطح پر ہونے والے احتجاج میں شریک ہونے کی اپیل کرتے ہوئے نریندر مودی حکومت پر راست حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے عوام کو دھوکہ دیا ہے۔ کالا دھن واپس لانے اور ہر شہری کے اکائونٹ میں پندرہ پندرہ لاکھ روپیہ جمع کرانے کا جھوٹا خواب دکھاکر عوام سے ووٹ بٹورا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  مودی صاحب اچھے دن کا سپنا دکھاکر ملک کے عوام کو برے دن دکھارہے ہیں، مہنگائی بڑھتی جارہی ہے، بیروزگاری میں اضافہ ہورہا ہے اور مزدورطبقہ پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے مودی نے حکومت کی باگ دوڑ سنبھالی ہے، اقلیتوں اور دلتوں پر حملے بڑھتے جارہے ہیں، اب تو حال یہ ہوگیا کہ ہے یہ لوگ اپنے لوگوں پر بھی حملے کرنے شروع کردئے ہیں ، انہوں نے حال ہی میں اُڈپی میں ہوئے واقعے کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ اب آپس میں ہی یہ لوگ مرنے مارنے پر اُترآئے ہیں۔ انہوں نے بھٹکل کے عوام سے درخواست کی کہ وہ بی جے پی حکومت کی مخالفت میں بند میں حصہ لیں اور پورا دن اپنی دکانیں اور تمام ادارے بند رکھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔   

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...