میٹرو ٹرین کی بوگیوں کو بڑھاکر چھ کرنے میٹرو ریل کارپوریشن کا منصوبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th October 2017, 1:05 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،3؍اکتوبر(ایس او نیوز) شہر کے ان علاقوں میں جہاں پر میٹرو ٹرین کا پراجکٹ مکمل ہوچکا ہے وہاں پر روزانہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ میٹرو ٹرین کے ذریعہ سفر کررہے ہیں۔ میٹرو ٹرین کی اس قدر کامیابی کی توقع میٹرو حکام کو بھی نہیں تھی۔تاہم اس کی غیر معمولی کامیابی کو دیکھتے ہوئے یہ مانگ شدت سے محسوس کی جارہی تھی کہ ہر میٹرو ٹرین کی بوگیوں میں اضافہ کیا جانا چاہئے۔اس مانگ کو دیکھتے ہوئے بنگلور میٹرو ریل کارپوریشن نے طے کیاہے کہ روزانہ صبح 9-30 سے 11-30 تک اور شام 5-00 سے 8؍ بجے تک میٹرو ٹرین کی بوگیوں میں اضافہ کریں۔میٹرو ریل کارپوریشن کے حکام نے بتایاکہ ان اوقات میں میٹرو ٹرین کی بوگیوں کی تعداد کو تین سے بڑھا کر چھ کردیا جائے گا۔ فی لوقت شہر میں 50میٹرو ٹرین تین تین بوگیوں پر مشتمل دوڑ رہی ہیں۔ان اوقات میں بوگیوں کی تعداد بڑھا کر چھ کردی جائے گی۔ مسافروں کی تعداد کو دن بدن بڑھتے ہوئے دیکھ کر میٹرو ریل کارپوریشن نے 150نئی بوگیاں بی ای ایم ایل سے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے 1421 کروڑ روپیوں کا ٹھیکہ بھی کمپنی کو دیا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ ان نئی بوگیوں کی سربراہی جولائی 2018 سے شروع ہوجائے گی اور دسمبر 2018 تک سبراہی کا یہ عمل جاری رہے گا۔ اس حساب سے نما میٹرو میں مجموعی بوگیوں کی تعداد آئندہ سال کے اواخر تک بڑھ کر تین سو سے زائد ہوجائے گی۔ بیپنا ہلی ، میسور روڈ، پر فی الوقت 18 ریل گاڑیاں اور یلچن ہلی ناگسندرا روٹ پر گیارہ ریل گاڑیاں دوڑ رہی ہیں۔ان گاڑیوں کی تعداد کو بڑھاکر 21 اور29 علی الترتیب کیاجائے گا۔ فی الوقت بنگلور میٹرو ٹرین کی تین بوگیوں میں 975 مسافروں کے سفر کی گنجائش موجود ہے۔ تین اضافی بوگیوں کو جوڑے جانے سے ہر ٹرین میں دو ہزار مسافر سفر کرسکیں گے۔مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے یہ بھی غور کیاجارہا ہے کہ بعض علاقوں میں بوگیوں کی تعداد کو بڑھا کر کیوں نہ 9؍ کیاجائے۔ خاص طور پر پینیا انڈسٹریل ایریا ، یلچن ہلی اور دیگر علاقوں سے بڑی تعداد میں مسافروں کے آنے جانے کو دیکھتے ہوئے ان انتظامات پر غور کیاجارہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...