بنگلورو: میئر کے طور پر جی پدماوتی کے انتخاب کا راستہ صاف ڈپٹی میئر اور چھ اسٹانڈنگ کمیٹیوں کی چیرمین شپ پر جے ڈی ایس کا دعویٰ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th September 2016, 2:19 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔26/ستمبر(ایس او نیوز) برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی اگلی میئر کے طور پر شہر کے پرکاش نگر کی کارپوریٹر جی پدماوتی کا منتخب ہونا تقریباً طے نظر آرہاہے، اس سلسلے میں محض سرکاری اعلان باقی ہے۔کل بی بی ایم پی میں کانگریس اور جنتادل (ایس) کے اتحاد کو برقرار رکھنے پر دونوں پارٹیوں کے قائدین نے اتفاق کرلیا۔جس کے ساتھ ہی میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے راستہ صاف ہوگیاہے۔ دونوں پارٹیوں کے درمیان اقتدار کی تقسیم کے فارمولے کو بھی قطعیت دی جاچکی ہے۔ ساتھ ہی جی پدماوتی کے بطور میئر انتخاب کو روکنے کیلئے سبرامنیا نامی شخص کی طرف سے ڈویژنل کمشنر جینتی کے پاس درج شکایت کو بھی خارج کردیاگیا ہے، جس کے سبب میئر کے عہدہ کیلئے ان کا انتخاب اور سہل ہوچکا ہے۔ بتایاجاتاہے کہ سبرامنیم کو اپنی شکایت الیکشن کمیشن سے کرنی چاہئے تھی، ڈویژنل کمشنر اس معاملہ میں کچھ نہیں کرسکتیں، جس کے سبب ان کی شکایت کو خارج کیاجاچکا ہے۔ اس دوران وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی نے بھی برہت بنگلور مہانگر پالیکے کے میئر کے طور پر پدماوتی کے انتخاب کی تصدیق کی۔ میئر کے عہدہ کیلئے دعویداروں میں شانتی نگر کی سومیا شیوکمار اور لاونیا گنیش ریڈی بھی شامل ہیں۔ ان تینوں ناموں کو وزیر اعلیٰ سدرامیا کے پاس روانہ کیا گیاہے، لیکن بتایاجاتاہے کہ سب سے سینئر کارپوریٹر ہونے کے ناطے پدماوتی کا انتخاب ہوگا۔ مسٹر رام لنگا ریڈی نے کانگرس جے ڈی ایس اتحاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ پہلے سے ہی جنتادل (ایس) کا ارادہ بی جے پی کے ساتھ جانے کا نہیں تھا۔انہیں یقین ہے کہ جنتادل (ایس) اور آزاد کارپوریٹروں کی حمایت کانگریس کو حاصل رہے گی، رام لنگا ریڈی نے کہاکہ اب جبکہ کانگریس کو جے ڈی ایس کی مدد سے اقتدار مل رہا ہے، کانگریس پارٹی کی طرف سے آزاد کارپوریٹروں کو نظر انداز کرنے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔ انہوں نے کہاکہ جنتادل (ایس) نے ڈپٹی میئر اور چھ اسٹانڈنگ کمیٹیوں کی چیرمین شپ کا دعویٰ کیا ہے، ساتھ ہی حکمران پارٹی کے لیڈرکا عہدہ بھی طلب کیاہے، اس پر اب بھی بات چیت کوقطعیت نہیں مل پائی ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ جنتادل (ایس) ڈپٹی میئر، چار اسٹانڈنگ کمیٹیوں کی چیرمین شپ پر اکتفاکرسکتی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...