بنگلور کے مولانا انظر شاہ قاسمی تمام الزامات سے بری:تحقیقاتی دستہ الزامات ثابت کرنے میں ناکام

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th October 2017, 5:56 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی۱۷؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)ممنوع دہشت گرد تنظیم القائدہ سے تعلق رکھنے کے الزمات کے تحت گرفتار مشہور عالم دین مولانا انظر شاہ قاسمی کوآج دہلی کی پٹیالیہ ہاؤس عدالت نے دہشت گردی کے مقدمہ سے ڈسچارج کردیا نیز اس مقدمہ میں ماخوز بقیہ ملزمین کے خلاف چارج فریم کرکے ان کے خلاف مقدمہ چلائے جانے کے احکامات جاری کیئے،یہ اطلاع آج یہاں ممبئی میں ملزمین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے دی اور انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہیکہ دیگر ملزمین بھی جلد رہا ہوں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں مقدمہ کی سماعت پر ایڈوکیٹ ایم ایس خان نے عدالت کو بتایا تھاکہ این آئی اے نے ملزم کو القاعدہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا جبکہ اس تنظیم سے اس کا کوئی تعلق نہیں تھا نیز ملزم انظر شاہ کے قبضہ سے تحقیقاتی دستوں کو کچھ حاصل نہیں ہوا ہے اور نہ ہی انہوں نے اس معاملے میں کوئی اقبالیہ بیان دیا ہے ۔

ایڈوکیٹ ایم ایس خا ن نے عدالت کو مزید بتایا تھا کہ جس سرکاری گواہ نے انظر شاہ کے خلاف بیان درج کرایا تھااور اپنے سابقہ بیان سے منحرف ہوچکا ہے اور اس معاملے کے دیگر ملزم محمد آصف اور عبدالسمیع نے بھی انظر شاہ کے تعلق سے کوئی بیان نہیں دیا ہے ۔
آج خصوصی این آئی اے عدالت کے جج سدھارتھ شرما نے اپنے فیصلہ میں یہ تحریر کیا کہ تحقیقاتی دستہ عدالت کے سامنے یہ ثبوت نہیں پیش کرسکا کہ مولانا انظر شاہ قاسمی نے کبھی پاکستان کا دور ہ کیا تھا لہذا ملزم کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں بنتا اور انہیں مقدمہ سے ڈسچار ج کردیا۔
عدالت نے اپنے فیصلہ میں یہ بھی کہا کہ مولانا انظر شاہ کے جلسوں کی تقاریر میں ایسی کوئی بھی بات سامنے نہیں آئی ہیکہ وہ القاعدہ سے جڑنے کے لیئے نوجوان طبقہ کو اکسانے کا کام کررہے تھے نیز دیگر ملزمین سے ان کے تعلق بھی ثابت نہیں ہوسکے۔
عیاں رہے کہ مولانا انظر کو دہلی پولس نے ممنوع تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھنے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور تحقیقاتی دستہ نے عدالت کو بتایا تھاکہ ملزم کو ممنوع تنظیم القاعدہ کے لیئے کام کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے لیکن اب جبکہ ملزم کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا گیا ہے تحقیقاتی دستوں کو سخت ہزیمت کاسامنا ہے 

گلزار اعظمی نے بتایا کہ اس معاملے میں گرفتار دیگر ملزمین مولانا عبدالرحمن، عبدالسمیع اور محمد آصف کے خلاف مقدمہ چلائے جانے کا عدالت نے حکم جاری کیا ہے نیز مولانا انظر شاہ قاسمی کا فیصلہ دستیاب ہوجانے کے بعد اس تعلق سے وکلاء سے صلاح و مشورہ کرکے اگلا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ 

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم نے فیصلہ پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ انتظامیہ مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لیئے ان پر کتنے ہی جھوٹے مقدمات قائم کرلے لیکن ہمیشہ سچائی کی جیت ہوتی ہے جس کا ثبوت مولانا انظر شاہ قاسمی کی مقدمہ سے ڈسچار ج ہے۔
حضرت مولانا نے مزید فرمایا کہ عدالتوں کے اس قسم کے فیصلے جمعیۃ علماء کے کارکنو ں میں نئی روح پھونکتے ہیں اور ہمارا عدالتوں پر اعتماد مزید پختہ ہوتا ہے ۔
جمعیۃ علماء لیگل سیل کی اس بڑی کامیابی پر سیکریٹری قانونی امداد کمیٹی گلزار اعظمی اور ملزم کا کامیاب دفاع کرنے والے ایڈوکیٹ ایم ایس خان او دیگر وکلاء کی ستائش کی اور کہا وکلاء کی مسلسل جدوجہد سے بالآخیر آج مولانا انظر شاہ قاسمی کو راحت حاصل ہوئی جس کا انتظار ان کی گرفتاری کے بعد سے عوام کررہے تھے

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔