بنگلور میں ہوئے باڈی بلڈر عرفان کے قتل کے بعد پولس نے کیا پانچ لوگوں کو گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th November 2018, 8:45 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلور۔28؍نومبر(ایس او  نیوز) شہر کے شیواجی نگر پولیس تھانے کی حدود میں آنے والے اولڈ سمٹری روڈ پر نوجوان باڈی بلڈر سید عرفان کے بہیمانہ قتل کی جانچ کرتے ہوئے بنگلور  پولیس نے پانچ ملزمین کو گرفتا رکرلیا ہے۔

پولس نے بتایا کہ ملزمین سے پوچھ تاچھ کے بعد معلوم ہوا ہے کہ  مکان کی تعمیر اور رقم کا لین دین اس قتل کی بنیادی وجہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس راہل کمار شاہپور نے ملزمین کی  شناخت برکت احمد عرف بولگنڈ (32) ماگڑی روڈ کے الیاس عرف الو (36) کے جی ہلی کے مبارک عرف ریڈی(32) عربک کالج 17ویں کراس کے شیخ احمد عرف سمیع (31) اور شیواجی نگر کے عرفان شریف عرف عرفان کی حیثیت سے کی  ہے۔

بتایاجاتاہے کہ ملزم عرفان شریف مکانوں کی تعمیر کرنے والاکنٹراکٹر ہے۔ مقتول عرفان نے اسے مکان تیار کرنے کا ٹھیکہ دیاتھا اور اس کے لئے 50 لاکھ روپے پیشگی کے طور پر ادا کئے تھے، اس کے علاوہ دس لاکھ روپے بطور قرض دئے تھے۔ کنٹراکٹ حاصل کرنے کے بعد عرفان شریف نے پلان کے مطابق مکان تعمیر کیا اور نہ ہی قرضے کی رقم لوٹائی ، اس پر اپنی ناراضی ظاہر کرتے ہوئے مقتول عرفان نے کنٹراکٹر عرفان کو برا بھلا کہاتھا۔ اور دھمکی دی تھی۔ اس پر انتقام لینے کے لئے عرفان نے اپنے ساتھیوں برکت ، الو، مبارک اور سمیع کو ساتھ لیا اور عرفان کا کام تمام کرنے کا منصوبہ بنایا۔

19نومبر کی رات عرفان اپنی مچھلی کی دکان بند کرنے کے بعد رات گیارہ بجے جوس کی دکان سے گھر لوٹ رہاتھا کہ اولڈ سمٹری روڈ پر ملزمین نے اس پر مہلک ہتھیاروں سے حملے کئے ، تمام کے تمام ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے، جس کے سبب کسی کو پہچانا نہیں جاسکا۔ شدید زخمی حالت میں عرفان کو بورنگ اسپتال لے جایا گیا ، جہاں تھوڑی ہی دیر میں عرفان نے دم توڑ دیا ۔ اس سلسلے میں تحقیقات کے لئے شیواجی نگر پولیس تھانے کے انسپکٹر تبریز کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ جس نے کارروائی کرتے ہوئے ان ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ ٹیم نے عرفان کو مارنے کے لئے استعمال کئے گئے ہتھیارات بھی ضبط کرلئے۔

بتایاجاتاہے کہ ملزم برکت کے جی ہلی اور بنشنکری پولیس تھانہ کی غنڈہ فہرست میں شامل ہے، اور بنشنکری کے مرحوم کارپوریٹر دیوان علی کے قتل میں بھی وہ ایک ملزم رہاہے۔ اس کے علاوہ دوسرا ملزم الو نلمنگلا پولیس تھانے کی حدود میں ہوئے قتل میں  ملزم ہے۔ باقی تین ملزمین پر یہ پہلا فوجداری مقدمہ ہے۔ ڈی سی پی نے بتایاکہ ملزمین کو گرفتار کرنے کے لئے قائم ٹیم میں سب انسپکٹر شیلا ، کرائم سے جڑے پولیس جوان سمیع اﷲ اور انور بیگ شامل تھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔