بنگلورو:ہائی پروفائل سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش، ہیڈ کانسٹیبل سمیت 7گرفتار

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 25th April 2017, 2:27 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:24/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پولیس نے بنگلور کے کویمپو نگر علاقے میں کرایہ کے ایک مکان میں چل رہے ہائی پروفائل سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔اس ریکٹ کو چلانے کے الزام میں ایک ہیڈ کانسٹیبل سمیت 7 افراد کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔پولیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے پوچھ گچھ کر رہی ہے،یہ ریکیٹ آن لائن چلایا جاتا تھا۔اطلاع کے مطابق، بنگلور کے کویمپو نگر علاقے میں ملزم عثمان، پرویز، بہادر اور نریش سنگھ ایک کرایہ کے گھر میں رہتے تھے، یہاں وہ پرپن اگرہارا پولیس اسٹیشن کے ہیڈ کانسٹیبل کریباسپا کی مدد سے ہائی پروفائل سیکس ریکیٹ چلاتے تھے، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے سیکس ریکیٹ کو چلایا جاتا تھا۔پولیس انسپکٹر بی کے شیکھر کے مطابق، مخبر کی اطلاع کے بعد پولیس ٹیم نے مشتبہ مکان پر چھاپہ مارا، دبش دے کر موقع سے عثمان، پرویز، بہادر اور نریش سنگھ سمیت تین خواتین کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے چار کارڈ سوائپنگ مشین، موبائل اور نقدرقم ضبط کیا ہے، ملزمان سے پوچھ گچھ کے دوران کئی اور خلاصے بھی ہوئے۔سیکس ریکیٹ کے ماسٹر مائنڈ عثمان نے بتایا کہ ہیڈ کانسٹیبل کریباسپا کی مدد سے سیکس ریکیٹ کو چلایا جارہا تھا، پولیس نے فوری طور پر کریباسپا کے خلاف معاملہ درج کرکے اس کو بھی گرفتار کر لیاہے۔پولیس تفتیش میں کریباسپا نے اپنا جرم قبول کر لیا ہے، ملزمان سے تفتیش جاری ہے،پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔