ریاست کے 28 ہزار سے زائد اسکولوں کو بند کرنے کی بات سامنے آنے کے بعد 58سرکاری پی یوکالجس بھی بند کئے جانے کا خدشہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th July 2018, 6:50 PM | ریاستی خبریں |

بنگلور:11/ جولائی (ایس او نیوز)ایک طرف  ریاستی حکومت نے طلبہ کی کمی کو دیکھتے ہوئے  28,847 اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے  تو دوسری طرف 58  سرکاری پی یوکالجوں کو بھی قفل ڈالنے کے لئے  قدم بڑھانے کی بات  سامنے آئی ہے۔

منگل کو ودھان سبھا میں سوال جواب سیشن کے دوران کانگریس کے ایس ٹی سوم شیکھر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر برائے بنیادی ،پرائمری  اور ثانوی تعلیمات این مہیش نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ’’متعلقہ کالجوں میں 10سے کم طلبا نے داخلہ لیا ہے، جس کو دیکھتے ہوئے  موجودہ اصول وضوابط کے مطابق ان کالجوں کو منتقل کیا جائےگا‘‘۔ وزیر موصوف نےکہاکہ گذشتہ دو برسوں میں 19پی یو کالجس منتقل کئے گئے ہیں۔

کالج منتقلی کے فیصلے کا دفاع  کرتے ہوئے ایک آفیسر نے بتایا کہ کئی کالجس ایسے ہیں، جہاں  ایک طالب علم نے بھی داخلہ نہیں لیا ہے تو کچھ کالجوں میں ہزاروں طلبا نے داخلہ لیا ہے  مگر اُن کالجس میں  مناسب شرح کے مطابق اساتذہ نہیں ہیں۔ آفیسر کے مطابق اگر کالجس منتقل کئے جاتے ہیں   تو کچھ حد تک اساتذہ کی قلت کامسئلہ حل کیا جاسکتاہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق فی الحال 58 ایسے کالجس کی نشاندہی کی گئی ہے، جہاں دس سے کم طلبہ نے داخلہ لیا ہے، بتایا جارہا ہے کہ  ایس ایس ایل سی سپلمنٹری امتحان کے اختتام کے بعد اب پی یو میں داخلے جاری ہیں، رواں ماہ کے آخر تک واضح تصویر سامنے آئے گی کہ کن کن کالجوں میں طلبہ کی قلت ہے اور اُسی مناسبت سے متعلقہ کالجس کو بند کرکے طلبہ کو دوسری کالجوں میں  منتقل کیا جائے گا۔  سرکاری آفیسر نے بتایا کہ یہ ہرسال کا معمول ہے  اور  ایسی کارروائیاں ہوتی رہتی ہیں۔

ایک کلومیٹر کے حدود میں واقع اور کم داخلہ والے 28,847سرکاری اور امدادی اسکولوں کو قریب کے 8530 اسکولوں میں ضم کردیا جائے گا ،یاد رہے کہ  حال ہی میں ریاستی بجٹ پیش کرنے کے دوران وزیراعلیٰ کماراسوامی نے کہا  تھا کہ  اس  میعاد میں 1000سرکاری اسکولوں میں انگریزی میڈیم  کلاسس تجرباتی طورپر شروع کئے جائیں گے، مگر  بجٹ کے   فوری بعد طلبہ کے داخلوں میں  کمی کی  وجہ سے  پی یوکالجوں میں  قفل لگانے کی تیاری میں بھی محکمہ نظر آرہا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سرکاری ہائی اسکولوں کو ترقی دے کر 19سرکاری پی یوکالج اورسات  نئے سرکاری پی یو کالجوں کو منظوری دی گئی ہے۔ صفراور کم داخلہ والے کالجوں کے لیکچرروں یا دیگر عہدیداروں  کو دیگر   کالجوں  میں منتقل کیاجائے گا اور کچھ عہدوں پر  لیکچرر یا اسٹاف کا  نئے سرے سے بھرتی کرایا  جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...