حکومت بنگلور کے انفرااسٹرکچر کے سدھار کی پابند: کمار سوامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th October 2018, 11:03 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،6؍اکتوبر(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت شہر بنگلور کو بنیادی انفرااسٹرکچر مہیا کرانے کی پابند ہے، ایک ماہ کے اندر شہر کے پریفرل رنگ روڈ کی تعمیر کا کام شروع کردیا جائے گا۔آج دہلی میں ہندوستان ٹائمز لیڈر شپ سمٹ سے خطاب کے دوران بنگلور کے انفرااسٹرکچر کے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ مخلوط حکومت کے قیام کو چار پانچ ماہ کا عرصہ ہی ہوا ہے، اتنے عرصے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لانا ممکن نہیں ہے، البتہ اگلے چار پانچ ماہ کے دوران شہر کے انفرااسٹرکچر میں بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئے گی، وزیر اعلیٰ نے کہاکہ میٹروریل پراجکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے، اور وقت مقررہ پر یہ مکمل ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ صرف میٹرو سے ٹریفک کے مسئلے کو قابو میں لانا ممکن نہیں ہے۔ اس کے علاوہ دیگر متبادل ذرائع پر بھی غور وخوض کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ شہر میں بالائی سڑکوں کا ایک نیٹ ورک قائم کرنے کا حکومت منصوبہ رکھتی ہے لیکن مختلف حلقوں سے اس کی مخالفت کی جارہی ہے۔مرکزی حکومت اگر اس منصوبے کو پورا کرنے میں مدد دے تو اسے آگے بڑھایا جاسکتاہے۔ریاستی حکومت کومستحکم قرار دیتے ہوئے کمارسوامی نے کہاکہ کانگریس اور جے ڈی ایس کے درمیان تعلقات انتہائی خوشگوار ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...