پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ڈھائی روپئے کی کٹوتی : کانگریس لیڈران نے کہا بھارت بند کا نتیجہ اور انتخابی چال

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 4th October 2018, 11:47 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے | ریاستی خبریں |

بنگلورو:4/اکتوبر(ایس اؤ نیوز)مسلسل پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہورہے اضافے سے عوام میں پھیلتی سخت ناراضگی اور برہمی کو دیکھتے ہوئے آخر کاربیدار ہوئی  مرکزی حکومت  نے جمعرات کو فی لیٹر پٹرول اور ڈیزل پر 2.50روپئے کم کرنے کا اعلان کی ہے۔ حکومت نے فی لیٹر ایندھن پر 1.50روپئے سس کم کرتے ہوئے بقیہ ایک روپیہ تیل کمپنیوں کو  ادا کرنے کا حکم جاری کیا  ہے۔ جب کہ کانگریس کے ریاستی لیڈران نے ایندھن کی قیمتوں میں کی گئی کٹوتی کو کانگریس کی طرف سے منائے گئے بھارت بند کا اثر کہاہے۔

ایکسائزسس میں کٹوتی سے مرکزی حکومت کو 10،500 کروڑ روپیوں کا نقصان ہونے کی جانکاری دیتے ہوئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے ریاستی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی مرکزی حکومت  کی طرح ٹیکس یا ویاٹ میں کٹوتی کریں۔ اگر ملک کے تمام بڑے شہروں اور ریاستو ں کے صدر مقامات کا موازنہ کریں تو دہلی میں سب سے کم یعنی فی لیٹر 84روپئے اور ڈیزل 75.45 روپئے فروخت ہوتاہے۔ عالمی سطح پر بدھ کو گزشتہ چاربرسوں میں سب سے زیادہ فی بیارل 86ڈالر ہونے اور امریکہ میں سود کی شرح میں اضافے سے عوام کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے ایندھن کی قیمتوں میں کٹوتی کئے جانے کی بات کہی۔

اس سلسلے میں اخبارنویسوں سے بات کرتےہوئے ریاستی وزیر ڈی کے شیو کمار نے کہاکہ بہت پہلے ہی ایندھن کی قیمتوں میں کٹوتی ہونی چاہئے تھی خاص کر اس وقت عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت بہت ہی کم تھی۔ اب جب کہ انتخابات قریب ہیں عوام کو دھوکہ دینے کے لئے یہ کٹوتی ہوئی ہے ،مگر یہ کوئی بڑی کٹوتی نہیں ہے بس سیاست ہورہی ہے۔

ریاستی وزیر برائے اقلیتی فلاح وبہبودی ضمیر احمد خان نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کٹوتی کو کانگریس پارٹی کی طرف سے منائے بھارت بند کا نتیجہ بتاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا  کہ کیا  اب غریبوں کاخیال آیا، اتنے دن کہاں تھے یہ وزیراعظم صاحب،64روپئے سے 75روپئے تک کا اضافہ کرنے کے بعد ڈھائی روپئے کم کرنا کوئی بڑی بات نہیں ہے انہوں نے سوال کیا کہ  گیارہ روپیہ بڑھا کر ڈھائی روپیہ کم کرنے  سے کس کو کتنا فائدہ ہوگا ؟ ضمیر احمد خان کے مطابق اب چونکہ الیکشن نزدیک ہیں اسی لئے کٹوتی کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کاروار میں 22اور23دسمبر کومنعقد ہوگا روزگار میلہ

کاروار رکن اسمبلی روپالی ایس نائک کی قیادت میں 22اور23دسمبر کو ایک زبردست روزگار میلہ منعقد کیا جائے گا، جس میں ملک کے مختلف علاقوں سے 106کمپنیوں کے نمائندے حصہ لیں گے۔توقع کی جارہی ہے کہ تقریباً5300بے روزگار نوجوان اس میلے سے فائدہ اٹھائیں گے ۔

بھٹکل میں اسٹریٹ لائٹ کی بیٹریاں چوری کرنے والوں کی پولس کررہی ہے تلاش؛ سی سی ٹی وی کیمرہ میں چوری کی واردات ہوگئی قید

بھٹکل کے مختلف علاقوں میں گذشتہ کئی دنوں سے  اسٹریٹ کے کھمبوں پر لگی سولار لائٹ کی بیٹریاں چوری ہونے کی وارداتیں پیش آرہی تھی، بینگرے اور شرالی علاقوں میں چوریوں کی زائد وارداتیں ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اُترکوپا ودیگر علاقوں میں بھی بیٹریاں چوری ہونے کی شکایتیں ملی تھی، اس ...

بھٹکل کے مرڈیشور میں دو لوگوں پر حملے کی پولس تھانہ میں دو الگ الگ شکایتیں

تعلقہ کے مرڈیشور میں کل جمعرات کو  دو لوگوں پر حملہ اور پھر جوابی حملہ کے تعلق سے آج مرڈیشور تھانہ میں دو الگ الگ شکایتیں درج کی گئی ہیں اور پولس نے دونوں پارٹیوں کی شکایت درج کرتے ہوئے چھان بین شروع کردی ہے۔

بھٹکل کے مرڈیشور میں دو لوگوں پر حملے کی پولس تھانہ میں دو الگ الگ شکایتیں

تعلقہ کے مرڈیشور میں کل جمعرات کو  دو لوگوں پر حملہ اور پھر جوابی حملہ کے تعلق سے آج مرڈیشور تھانہ میں دو الگ الگ شکایتیں درج کی گئی ہیں اور پولس نے دونوں پارٹیوں کی شکایت درج کرتے ہوئے چھان بین شروع کردی ہے۔

امبیڈنٹ گھوٹالہ پر پردہ ڈالنے کی منظم سازش گھپلہ باز وجئے تا تا کو بچانے میں سینئر پولیس افسرملوث :ویدیکے

امبیڈنٹ چٹ فنڈ کمپنی کے گھوٹالہ معاملہ پر پردہ ڈالنے کی منظم کوشش ہورہی ہے ۔ حکومت کرپٹ سیاستدانوں کو بچانے کیلئے امبیڈنٹ سے دھوکہ کھائے متاثرین کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے۔

ریاست کرناٹک میں پلاسٹک پر پابندی سے تمام اقتصادی شعبہ جات متاثر

یاست کرناٹک اور خاص طور پر بنگلور شہر میں پلاسٹک پر پابندی کے اقدام کو حکام اور افسران کی طرف سے پوری شدت کے ساتھ نافذ کیا جا رہا ہے اور اس کی وجہ سے پلاسٹک کا کاروبار کرنے والے افراد خاص طورپر بہت ہی زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

بی جے پی سیاسی فائدہ کی خاطر ایوان میں غیر ضروری معاملے نہ اٹھائے :ضمیر احمد خان وقف بورڈ میں دھاندلیوں کاجائزہ لینے حکومت نے کوئی کمیٹی تشکیل نہیں دی۔مانپاڑی کمیٹی غیر قانونی

ریاستی وزیر برائے امور اقلیت ، اوقاف اور حج بی زیڈ ضمیر احمد خان نے آج ریاستی قانون ساز کونسل میں کہا کہ بشمول شمالی کرناٹک ریاست کی ترقی اور مسائل پر بحث و مباحثہ کے لئے بیلگاوی اسمبلی سیشن منعقد کیا گیا ہے ۔