اے پی ایم سی انتخابات کے نتائج کانگریس 50اور بی جے پی 42مقام پر قابض

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th January 2017, 11:29 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:15؍جنوری(ایس او نیوز ؍صدیق آلدوری) ریاست میں منعقدہ اے پی ایم سی کے نتائج منظر عام پر آگئے ہیں۔ ان انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی دونوں ہی پارٹیوں نے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کانگریس نے جہاں 50؍مقامات پر اکثریت حاصل کی ہے۔ وہیں بی جے پی کو 42؍مقامات پر اکثریت حاصل ہوئی ہے۔ اسمبلی انتخابات سے قبل منعقدہ اے پی ایم سی انتخابی نتائج سے اب بی جے پی کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں۔ بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس ایڈی یورپا نے آج اے ایم سی انتخابی نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان انتخابات میں بی جے پی نے کانگریس سے برابر کی ٹکرلی ہے اور ان نتائج کے بعد اب بی جے پی کو یہ امید ہے کہ آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بھی بی جے پی کانگریس سے برابر کی ٹکر لے سکتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیاہے کہ ان انتخابات سے یہ بات واضح ہونے لگی ہے کہ عوام کا رجحان اب بدل رہاہے۔ وہ کانگریس سے ایک بار پھر دور ہوتے جارہے ہیں۔ برسراقتدار کانگریس پارٹی نے پوری کوشش کے باوجود 50؍جگہوں پر اکثریت حاصل کی ہے۔ جبکہ بی جے پی نے 42؍مقامات پر اکثریت حاصل کی ہے۔ عام انتخابات تک ریاست میں سیاسی ماحول میں اور نئی تبدیلی آسکتی ہے۔ کانگریس کی تائید کردہ صرف 50؍امیدوار ہی کامیاب ہوئے ہیں۔ کئی حلقے جہاں بی جے پی کارکن اسمبلی نہیں ہیں ایسے چند علاقوں میں بی جے پی کی تائید کردہ امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ، خصوصاً شمالی کرناٹک، ملناڈ اور ساحلی کرناٹک علاقہ میں بی جے پی کی تائید کردہ امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ چند علاقوں میں بی جے پی کے امیدوار بہت کم ووٹوں کے فرق سے شکست کھائے ہیں۔ ہاویری، بلگاوی، کورگ، باگل کوٹ، اڈپی، چکمگلور ضلع میں بی جے پی کے تائید کردہ امیدوار بڑی تعداد میں کامیاب ہوئے ہیں۔ چند ایک اے اپی ایم سی میں کانگریس کا ایک بھی نمائندہ کامیاب نہیں ہواہے جس سے صاف ظاہر ہے کہ آئندہ بی جے پی اپنے کانگریس سے پاک کرناٹک بنانے کے عزم کو پورا کرنے والی ہے۔ بنٹوال تعلقہ میں 13؍نشستوں میں بی جے پی کو 7؍نشستیں اور کانگریس کو 6؍نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...