بنگلورو: امبیڈنٹ کمپنی دھوکہ دہی معاملہ : سابق وزیر جناردھن ریڈی گرفتار ،14دن عدالتی تحویل میں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th November 2018, 7:22 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو:11؍نومبر (ایس او نیوز) امبیڈنٹ کمپنی دھوکہ دہی معاملہ سامنے آتے ہی زیر زمین چلے گئے  سابق وزیر جناردھن ریڈی  سنیچراپنے وکیلوں کے ساتھ سی سی بی دفتر پہنچے ریڈی کی سی سی بی پولس نے20گھنٹوں سے زائد  پوچھ تاچھ کی۔ سی سی بی پولس کی جانچ ٹیم معاملے کو لے کر ثبوت اکھٹا کرنے کے بعد  اتوار کو  گرفتار کیااور  وکٹوریا اسپتال میں صحت جانچ ہونے کے بعد شام کورمنگلا میں موجود فسٹ اے سی ایم ایم عدالت کے  منصف جگدیش  کےگھر  لے جاکر  انہیں جج کے سامنے  پیش کیاگیا۔ جہاں ریڈی کے وکیلوں کا دعویٰ سماعت کرنے کے بعد منصف نے جناردھن ریڈی کو 24نومبر تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ سی سی بی پولس ریڈی کو وہاں سے لے کر مرکزی جیل پرپن اگرہار لے گئی ۔

بااثر ملزم ؟: جناردھن ریڈی کے خلاف دھوکہ دہی (آئی پی سی 420)، ثبوت بربادی (201)اور جرم کی سازش (120بی) الزامات کے تحت کیس درج کرلیا گیا ہے۔ جج کے سامنے سی سی بی جانچ ٹیم کے افسران نے کہاکہ ملزم ایک بااثر شخصیت ہے ، ضمانت منظور کی گئی تو ثبوتوں کو بربادکرنے کا خدشہ ہے ۔ جس کی بنیاد پر جج نے انہیں عدالتی تحویل میں بھیجے جانےکی بات کہی جارہی ہے۔

فرید نے کھولی زبان : امبیڈنٹ کمپنی دھوکہ دہی معاملے میں کمپنی کے مالک ایس اے فرید کے بیان پر انحصار کرتے ہوئے سی سی بی پولس نے ملزم جناردھن ریڈی کو آخر کار گرفتار کرلیا ہے۔ سی سی بی پولس نے معاملے کے اور ایک ملزم برجیش ریڈی کے خاص الخاص کو اپنی تحویل میں لے کر سی سی بی دفتر لے آئے۔ دفتر میں فرید، علی خان اور جنار دھن ریڈی کے روبرو کرتے ہوئے ملزموں کا بیان درج کرلیا۔ روبرو ہوئے بیانات کوتحریری اور وڈیو کیا گیا۔ اسی کی بنیاد پر جناردھن ریڈی کو گرفتار کئے جانے کی بات کہی جارہی ہے۔

اور 2گرفتار:امبیڈنٹ کمپنی دھوکہ دہی معاملے کو لےکر سی سی بی پولس نے اور 2ملزموں کو اپنی تحویل میں لیا ہے۔ سنیچر کی دیر رات ہی ملزمان فیصل اور جئے رام کو تحویل میں لے کر اتوار کو ان سے پوچھ تاچھ کی گئی ۔ ملزم فیصل پر جناردھن  ریڈی کے لئے 2 کروڑ  روپئے نقدحاصل کرنے اور ملزم جئے رام پر 57کے جی سونا سپلائی کرنے کا الزام ہے۔ کمپنی کے مالک فرید کے بیان کے مطابق فیصل اورجئے رام کو تحویل میں لئے جانےکی بات کہی جارہی ہے۔ جئے رام اور فیصل کے بیانات ہی ریڈی کی گرفتاری کی اہم وجہ بتائے جارہےہیں ۔ کہاجارہاہے کہ معاملے کے 3ملزم امبیڈنٹ کمپنی کا ڈائرکٹر عرفان مرزا کو بھی نوٹس دی گئی تھی جس پر عرفان اتوار کو سی سی بی دفتر پہنچ کر پوچھ تاچھ کے لئے حاضر ہواتھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...