زرعی قرضوں کی معافی کے ضوابط میں ترمیم جلد: بینڈپا قاسم پور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th August 2018, 11:17 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20؍اگست(ایس او نیوز) ریاستی وزیر کوآپریشن بینڈپا قاسم پور نے کہا ہے کہ ریاست میں کسانوں کے قرضوں کی معافی کے متعلق طے کردہ ضوابط میں ترمیم لائی جائے گی اور ایک لاکھ روپیوں تک کا قرضہ ایک خاندان کے ایک ہی فرد کو معاف کرنے کی پابندی ہٹادی جائے گی۔

آج سابق وزیراعلیٰ آنجہانی دیوراج ارس کے 103ویں جنم دن کی تقریب میں حصہ لینے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کسانوں کے قرضے معاف کرنے کے متعلق حکمنامہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیاگیا تھا کہ ایک خاندان سے صرف ایک ہی قرضہ معاف کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ جلد ہی اس حکمنامے میں ترمیم کرکے نیا حکمنامہ جاری کیا جائے گا۔

وزیر موصوف نے کہاکہ ریاستی حکومت اس بات کی پابند ہے کہ کسانوں کے تمام قرضے ختم کردئے جائیں اور اس کو عملی جامہ پہنانے میں کسی بھی طرح کی مصالحت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کا موجودہ انتظامیہ جس کے تحت سماج کے تمام طبقوں کے ساتھ انصاف اور رواداری کو بڑھاوا دیا جارہاہے یہ سابق وزیر اعلیٰ دیوراج ارس کے ماڈل پر قائم انتظامیہ ہے۔ پسماندہ طبقات اور دلتوں کو مضبوط کرنے کے عزم کے ساتھ کمار سوامی حکومت کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کرناٹک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بائیو ٹیکنالوجی کی انقلابی شروعات دراصل دیوراج ارس کے دور میں ہوئی تھی۔ ان کی دور اندیشی کا ہی نتیجہ ہے کہ کرناٹک اس شعبے میں آج دنیا کے تمام ممالک کے مقابل سر فہرست ہے۔ اس موقع پر ودھان سودھا کے احاطے میں دیوراج ارس کی طرف سے استعمال کی گئی سرکاری کار نمائش کے لئے رکھی گئی تھی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔