بال ٹیمپرنگ کے ملزم بین کروفٹ کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت
پترتھ،15؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) بال ٹیمپرنگ کے الزام میں نو ماہ کی پابندی جھیل رہے آسٹریلیا کے کیمرون بین کروفٹ کو مغربی آسٹریلیا میں کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔ پچیس برس کا اس سلامی بلے باز کو جنوبی افریقہ کے خلاف مارچ میں کیپ ٹاون میں تیسریٹیسٹ کے دوران بال ٹیمپرنگ کی وجہ سے نو ماہ کی پابندی جھیلنا پڑا ۔ اس وقت کے کپتان اسٹیوا سمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔مغربی آسٹریلیا کے پریمیئر کرکٹ کلبوں نے یہاں ہوئی میٹنگ میں بین کروفٹ کو اپنے کلب کیلئے کھیلنے کی اجازت دے دی گئی۔ آسٹریلیائی چیف ایگزیکٹو کرسٹینا میتھیوز نے کہاکہ بہت سے مسائل پر بحث ہوئی لیکن آخر میں منظوری مل گئی۔ کیمرون کے لئے یہ اچھی خبر ہے۔