تین طلاق پر پابندی کیلئے قانون سازی شریعت میں کھلی مداخلت؛ اقلیتوں کو دستور میں دیئے گئے تیقنات کی بھی خلاف ورزی، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا بیان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th November 2017, 9:23 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

حیدرآباد 24/نومبر (ایس او نیوز/پریس ریلیز) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری و ترجمان مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے حکومت کی طرف سے تین طلاق پر مکمل پابندی کے مجوزہ قانون پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلاق کا مسئلہ ایک مذہبی مسئلہ ہے، جب کسی عورت کو طلاق دی جائے تو وہ اس مرد کے لئے حرام ہوجاتی ہے، تین طلاق کو غیر معتبر قرار دینے کا مطلب یہ ہوگا کہ ان دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ رہنے پر مجبور کیا جائے، اور وہ ایک ایسے عمل کے مرتکب ہوں، جو اسلام کی نظر میں سخت گناہ ہے، اور زنا میں شامل ہے، دستور کی دفعہ 25کے مطابق ملک کے ہر شہری کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کی آزادی ہے، اور دستور بنانے والوں نے اسے شہریوں کے بنیادی حقوق میں جگہ دی ہے، اس لئے حکومت کا یہ اقدام ملک کی سب سے بڑی اقلیت کو ان کے بنیادی حق سے محروم کرنے کی سازش ہے، اس میں شبہ نہیں کہ ایک ساتھ تین طلاق دینا شریعت کی نظر میں ناپسندیدہ اور بے جا عمل ہے، اور یہ قانون شریعت کا غلط استعمال ہے؛ لیکن قانون کے غلط استعمال کی وجہ سے سرے سے اس قانون کو ہی ختم کردینا نامعقول بات ہے، ہمارے ملک کے قانون میں ایمرجنسی کی گنجائش ہے، 1976ء میں اس قانون کا غلط استعمال کیا گیا، اس کی وجہ سے اگلے انتخاب میں برسر اقتدار پارٹی کو شکست فاش ہوئی اور اپوزیشن جماعتیں اقتدار میں آئیں، انہوں نے ایمرجنسی کی مذمت ضرور کی؛ لیکن قانون کو برقرار رکھا، اسی طرح بعض حالات میں مرکزی حکومت کے مشورہ پر ریاستی حکومت کو برخواست کرنے کی گنجائش رکھی گئی ہے، مرکزی حکومتیں اس گنجائش کا غلط استعمال کرتی رہی ہیں اور عدالتوں نے بار ہا اس پر پھٹکار لگائی ہے؛ لیکن قانون کے اس غلط استعمال کی وجہ سے خود قانون کو ختم نہیں کیا گیا؛ اس لئے حکومت کو چاہئے کہ جب شریعت میں تین طلاق دینے کی گنجائش رکھی گئی ہے اور خود مسلمان عورتوں کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے، تو وہ اس پر پابندی لگاکر دستور کے تقاضوں کو پامال نہ کریں۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ خود بھی طلاق اور بالخصوص تین طلاق کے بے جا استعمال کو روکنے کی کوشش کررہی ہے اور اس نے ملک بھر میں اصلاح معاشرہ اور تفہیم شریعت کی مہم چلا رکھی ہے، حکومت اگر واقعی مخلص ہے تو اس کو اس سلسلے میں بورڈ سے مشورہ کرنا چاہئے اور شریعت اسلامی کے دائرہ میں رہتے ہوئے طلاق کے بے جا استعمال کو روکنے اور مطلقہ کی مشکلات کو حل کرنے کی سعی کرنی چاہئے، حکومت نے اگر اس طرح کا قانون بنایا، جس کا اس نے عندیہ دیا ہے تو اس سے عورتوں کیلئے مزید دشواریاں پیدا ہوں گی اور مسئلہ حل ہونے کے بجائے اور الجھ کر رہ جائے گا، مولانا رحمانی نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے اپنے اعلان کے مطابق قانون بنانے کی کوشش کی تو پارلیمنٹ کے ذریعہ اسے روکنے کی کوشش کی جائے گی اور اسے عدالت میں بھی چیلنج کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔