کرناٹکا سے گوا کے لئے  مچھلی سپلائی پابندی میں ڈھیل:چھوٹی سواریوں کے ذریعے مچھلی سپلائی کی اجازت: دیشپانڈے کی کوشش رنگ لائی  

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th December 2018, 9:14 PM | ساحلی خبریں |

بیلگام :18؍ڈسمبر (ایس او نیوز)ریاست کرناٹک  سے گوا کے لئے چار پہیوں والی سواریوں سمیت چھوٹی سواریوں کےذریعے مچھلی   سپلائی کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی، اس بات کی جانکاری  ریاستی کابینہ کے اسکل ڈیولپمنٹ اور تحصیل وزیر آر وی دیش پانڈے نے دی ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں ریاست گوا کی حکومت نے مچھلیوں میں فارمالین عنصر زیادہ   ہونے کی بات کہتے ہوئے بیرونی ریاستوں سے آنے والی مچھلیوں پر پابندی لگائی تھی۔ جس کے نتیجےمیں ریاست کے اترکنڑا، اُڈپی اور دکشن کنڑا اضلاع کے مچھلی بیوپاری مشکلات میں گھر گئے تھے۔

بتایا گیا ہے کہ مچھلی سپلائی پر عائد  پابندی کے تعلق سے  وزیر دیش پانڈے نے گوا حکومت کے صحت عامہ کے وزیر وشوجیت رانے سے فون پر گفتگو کی، جس کے بعد وزیر وشوجیت نے  کہاکہ ’’چارپہیہ سمیت چھوٹی سواریوں کے ذریعے گوا کو سپلائی ہونے والی مچھلیوں پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔ لیکن ٹرک سمیت وزنی سواریوں کے ذریعے گوا کو مچھلی سپلائی کرنی ہو تو ایف ڈی اے کی سند یعنی منظوری نامہ ضروری  ہے۔ دونوں وزراء کے درمیان ہوئی بات چیت کے بعد مچھلی کے چھوٹے بیوپاریوں کو  راحت مل گئی ہے۔ وزیر دیش پانڈ ے نے بتایا کہ دونوں ریاستوں کے تعلقات کے مدنظر اور ماہی گیروں کے مفاد کو دیکھتے ہوئےجو حل نکل آیا ہے وہ بڑی اہمیت رکھتاہے۔ انہوں نے پابندی میں ڈھیل دئیے جانے پر گوا کے وزیر رانے کا شکریہ اداکیا۔ مچھلی سپلائی پر پابندی  کامسئلہ  شروع ہوتے  ہی وزیر دیش پانڈے مسلسل گوا حکومت کے ساتھ ربط میں رہنےکی وجہ سے مسئلہ کچھ حد تک حل ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔

مچھلی سپلائی پابندی میں ڈھیل : گوا حکومت کے صحت عامہ کے وزیر وشوجیت رانے نے بتایا کہ  مچھلیوں کو گواسپلائی کرنےو الی پابندی میں ڈھیل دیتے ہوئے گوا سے 60کلومیٹر دور کاروار اور سندھو درگ چھوٹی سواریوں کے ذریعے مچھلی سپلائی کرنے کی اجازت دی ہے۔

انہوں نے جانکاری دی کہ میں نے خود حکم نامے پر دستخط کیا ہے، جس کے ذریعے چارپہیہ سمیت چھوٹی سواریوں کے ذریعے متعلقہ علاقے کی مچھلیوں کو گوا سپلائی کئے جانے کی منظوری دی گئی ہے۔ جن سواریوں میں انسولیٹیڈ نہیں ہے وہ برف کے تودوں میں مچھلیوں کو لے کر گوا آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بڑے پیمانے پر مچھلیوں کا بیوپار کرنےو الے ہماری ڈھیل کا غلط استعمال نہ کریں۔ یہ صرف چھوٹی سطح پر جو مچھلی بیوپاری ہیں ان کے لئے سہولت دی گئی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ کرناٹکا کے وزیر دیش پانڈے نے ہم سے رابطہ کرتے ہوئے حکومتی سطح پر مچھلیوں کی سپلائی پر لگائی پابندی میں ڈھیل دینے کی اپیل کی تھی ، لیکن پچھلے کئی دنوں سے اس معاملے میں کوئی فیصلہ نہیں لیاگیاتو مقامی ماہی گیروں نے ایف ڈی اے افسران کا گھیراؤ کرتے ہوئے احتجاج کیا تھا۔ پیر کو پنجی کی مچھلی مارکیٹ بند کرکے ماہی گیروں نے صحت عامہ کے وزیر وشوا جیت رانے کے گھر کا گھیراؤ کرنے نکلے تو پولس نے انہیں میرامار سرکل پر روک لیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ  حالات کو دیکھتے ہوئے  وزیر رانےکو اس طرح کا فیصلہ لینا پڑا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔