انسداد گؤ کشی قانون ٹکراؤ کا سبب نہ بنے: جئے چندرا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th May 2017, 11:05 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍مئی(ایس او نیوز) ریاستی وزیر قانون وپارلیمانی امور ٹی بی جئے چندرا نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے انسداد گؤ کشی کے متعلق کل جو قانون لاگو کیاگیا ہے اسے ٹکراؤ کا سبب بننے نہ دیا جائے۔ ہبلی میں عدالت کی ایک نئی عمارت کا جائزہ لینے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے قومی سطح پر انسداد گؤ کشی قانون لاگو کیاہے، اس سلسلے میں مرکز نے جو حکمنامہ جاری کیاہے اس کی نقل ابھی کرناٹک حکومت کو نہیں ملی ہے۔کرناٹک میں پہلے ہی انسداد گؤ کشی قانون 1964لاگو ہے۔ پچھلی بی جے پی حکومت نے اس قانون میں ترمیم لانے کی کوشش کی تھی، لیکن اس پر عوامی مزاحمت کو دیکھتے ہوئے موجودہ کانگریس حکومت نے 1964کے قانون کو بحال رکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں انسداد گؤ کشی قانون لاگو کرنے کی وکالت جس طریقے سے بابائے قوم مہاتما گاندھی نے کی تھی اسی طرز پر یہ قانون لاگو ہونا چاہئے۔کسی مذہب یا طبقے کے جذبات کو مجروح کرکے اس طرح کا قانون لاگو کرنے اور ٹکراؤ کی صورتحال پیدا کرنے سے یہ معاملہ سلجھنے کی بجائے اور الجھ جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...