وارنر۔اسمتھ پر ایک سال اور بینکرفٹ پر 9مہینے کی پابندی عائد، آئی پی ایل اور ہندوستان کے خلاف سیریز سے بھی باہر
سڈنی،28؍ مارچ(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) بال ٹیمپرنگ معاملے میں کرکٹ آسٹریلیا نے اسٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر ایک سال کی پابندی لگا دی جس سے وہ ہندوستان کے خلاف اس سال کے آخر میں گھریلو سیریز نہیں کھیل سکیں گے اور کیمرون بینکروفٹ پر نو ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ کیپ ٹاؤن میں تیسرے ٹیسٹ کے دوران گیند سے چھیڑچھاڑ کے معاملے میں سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر کرکٹ آسٹریلیا نے 12 ماہ کی پابندی عائد ہے۔سمتھ، وارنر اور بینکروفٹ کو جنوبی افریقہ سے وطن بھیج دیا گیا ہے۔انہوں نے اعتراف جرم کر لیا تھا۔ چیف کوچ ڈیرن لیہمن کو کلین چٹ دی گئی ہے ٹم پین آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے کپتان ہوں گے جبکہ میٹ رینش، گلین میکسویل اور جو برنس کل وہاں پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق تینوں کھلاڑیوں کو سزا کے خلاف اپیل کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا جائے گا۔اسمتھ اور وارنر آئی پی ایل سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کے فیصلے کے بعد آئی پی ایل نے بھی اس سیشن میں ان پر پابندی لگا دی۔بینکروفٹ آئی پی ایل نہیں کھیلتے ہیں۔