مینگلور: جنوبی کینرا میں بجرنگ دل نے قائم کیا ’گؤ رکھشا دل‘۔ 26جولائی کو احتجاجی ریالی اور جلسۂ عام

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st July 2018, 5:54 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو21؍جولائی (ایس او نیوز) وشوا ہندوپریشد کے لیڈر جگدیش شینؤ نے بجرنگ دل کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ گؤ کشی اور مویشی چوری کے واقعات پر روک لگانے کے لئے بجرنگ دل نے جنوبی کینرا میں’گؤ رکھشا دل‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جگدیش شینؤکے مطابق ’’بہت دنوں سے جنوبی کینرامیں مویشیوں کی چوری عام ہوگئی ہے اور اس میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔گزشتہ ایک مہینے کے اندرصرف ایک موڈوشیڈّے نامی علاقے میں ہی 21مویشی چرا لیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ الال میں دو اور اتّاور میں مویشی چوری کے دو واقعات ہوگئے ہیں۔موڈے شیڈّو میں مویشی چوروں نے پہریداری کرنے والے کتے کو جان سے مار ڈالنے کے ساتھ گھر کے مالکان کو جان لیوا ہتھیاروں سے دھمکا کر مویشی چرالے گئے۔الال کے موچّیکیری میں واقع ایک ہی گھر سے گزشتہ آٹھ سال کے دوران 15مویشی چرائے گئے ہیں۔اس سے ثابت ہوجاتا ہے کہ ضلع کی پولیس مویشی چوروں پر قابو پانے اور غیر قانونی قصائی خانے بندکرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔پولیس کی اسی ناکامی نے ہمیں مویشیوں کی حفاظت کرنے کے لئے ’گؤ رکھشادل‘ قائم کرنے پر مجبور کیا ہے۔‘‘
جگدیش نے یہ بھی کہا کہ ’’ اس سے پہلے ہم نے مویشی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کی کوشش کی تھی۔مگر میڈیا اور پولیس نے اسے ’مورل پولیسنگ‘ کے برابر قرار دیا تھا۔اس وجہ سے  ہم نے یہ کام بند کردیا تھا۔لیکن اب چونکہ صورتحال بد سے بدتر ہوگئی ہے ، اس لئے ہمیں اب پولیس پر بھروسہ نہیں رہا۔اب تو گھروں میں موجود جانوروں کے باڑے سے ہی براہ راست مویشی چرائے جارہے ہیں۔ہلاکت خیز ہتھیاروں کو دکھاکر گھر والوں کو دھمکایا جارہا ہے۔اس لئے فوری اقدام کے طور پر ضلع جنوبی کینرا کے ہر گاؤں میں ایک ’گؤ رکھشادل‘ کی یونٹ ہوگی جس میں15تا 20اراکین ہونگے اور وہ اپنے اپنے علاقے میں گشت اور نگرانی کا کام انجام دیں گے۔‘‘

پریس کانفرنس میں کیے گئے اعلان کے مطابق 26جولائی کو 4بجے موڈے شیڈو سے ضلع میں ہورہی مویشی چوری کے خلاف ایک احتجاجی ریالی نکالی جائے گی اور وامنجور میں جلسۂ عام منعقد کیا جائے گا جس میں3ہزار افراد کے علاوہ ضلع کے تمام اراکین اسمبلی شرکت کریں گے۔ پریس کانفرنس کے موقع پر بجرنگ دل لیڈربھوجنگا کولال، پروین کوتھار، پردیپ کمار اور گوپال کوتھار موجود تھے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔