سرسی فساد: 62لوگوں کی عبوری ضمانت رد:دوبارہ گرفتاری کا ڈر، متعلقہ افراد فرار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th January 2018, 9:11 PM | ساحلی خبریں |

سرسی :11/ جنوری (ایس اؤنیوز)12دسمبر کومنائے گئے سرسی بند کے دوران ہوئے فسادات کے متعلق 62لوگوں کو دی گئی عبوری ضمانت کو منگل کی شام سرسی عدالت نے رد کئے جانے کےنتیجےمیں انہیں دوبارہ گرفتاری کا سامنا ہے۔

پریش میستاہلاکت کی مذمت میں ہندو تنظیموں نے 12دسمبر کو سرسی بند کا اعلان کیا تھا، بند منانے کےد وران وکاس آشرم کے قریب اور دیگر جگہوں پر پتھراؤ ،دکانوں اورعبادت گاہوں پرحملہ کرتے ہوئے فسادات برپا کئے جانے کے الزام میں پولس نے 62لوگوں کو گرفتارکرکے 307سیکشن کے تحت کیس درج کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا تھا۔

سرسی کے اول ضلع زائد جج نے سنوائی کرتےہوئے 14دسمبر کے دن 62لوگوں کو عبوری ضمانت منظورکی تھی دوسرے دن پولس نے باڈی وارنٹ کے لئے اپیل کئے تھے مگر 62لوگ ضمانت پر باہر نکلے تھے۔

اب پولس نے 62لوگوں کے خلاف ضمانتی شرائط کی خلاف ورزی کو لے کر عدالت میں ضمانت رد کئے جانے کی اپیل داخل کی تھی۔ منگل کو سنوائی کئے جج نے ضمانت کو رد کرتے ہوئے فیصلہ صادر کیا ہے۔ جس کے نتیجےمیں پھر ایک بار 62لوگ گرفتاری کے خوف سے مفرور ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولس کی گرفتاری سے بچنے کے لئے ہائی کورٹ میں رٹ داخل کرکے ضمانت حاصل کرنے کی بات کہی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔