دہشت گردی کے سرچشموں کو ختم کرنا ہوگا:شاہ بحرین;چار عرب وزراء خارجہ کی بحرینی فرمانرواسے ملاقات

Source: S.O. News Service | Published on 30th July 2017, 5:17 PM | خلیجی خبریں |

منامہ30جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)خلیجی ریاست بحرین کے فرمانرواحمدبن عیسیٰ آل خلیفہ نیکہا ہے کہ دہشت گردی پورے خطے اور دنیا بھرکے لیے خطرہ ہے۔جب تک دہشت گردی کے سوتوں کو خشک نہیں کیا جائے اس وقت تک دہشت گردی کا خطرہ ختم نہیں ہوسکتا۔ شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے ان خیالات کا اظہار چار عرب ممالک کے وزراء خارجہ سے ملاقات کے موقع پرکیا۔ سعودی عرب، متحدہ امارات اور مصر کے وزراء خارجہ نے ہفتے کی شام منامہ میں الصخیر شاہی محل میں بحرینی فرمانروا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بحرینی وزیرخارجہ الشیخ خالد بن احمد بن محمد آل خلیفہ بھی موجود تھے۔عرب وزراء خارجہ کے اجلاس میں بھی دہشت گردی کی سازشیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس اج اتوار کو بھی جاری رہے گا۔بحرینی فرمانروا نے چار عرب ممالک سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر کے درمیان دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں ہم آہنگی کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت اور ان کی سیاسی پشت پناہی کا سلسلہ بند کرنا ہوگا۔حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے نتیجے میں لاکھوں افراد بے گھر ہوئے۔ دہشت گردی خطے میں بدترین انسانی بحرانوں کا باعث بنی ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ دہشت گردی سے متاثرہ لاکھوں افراد جلد اپنے گھروں کو واپس ہوں گے۔عرب وزراء خارجہ سے بات کرتے ہوئے بحرینی فرمانروا نے کہا کہ چار عرب ممالک نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اپنی اقوام کے دفاع کے لیے غیرمعمولی قربانیاں دی ہیں۔ ہم آج بھی خلیج تعاون کونسل کے فورم سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلسل کوششیں کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی ملک یا حکومت کو خطے کے وامن سلامتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب اور دوسرے ملکوں کی مساعی کا بھی خیر مقدم کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...