اُمت دشمنوں کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ ہے:بحرین

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th September 2017, 3:49 PM | خلیجی خبریں |

منامہ،11ستمبر(ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا)خلیجی ریاست بحرین کے وزیرخارجہ الشیخ خالد بن احمد آل خلیفہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک امت دشمنوں، دہشت گردی کے مدد گاروں، دہشت گرد تنظیموں کے ایجنٹوں اور شیاطین کے حامیوں کے خلاف سعودی عرب کے شانہ بہ شانہ کام کرتا رہے گا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں الشیخ خالد بن احمد آل خلیفہ نے کہا کہ قطر کا بائیکاٹ کرنے والے چاروں ملکوں بحرین، سعودی عرب، مصر اور امارات نے دوحہ کو فوجی کارروائی کی کوئی دھمکی نہیں دی اور نہ ہی آئندہ ایسا کوئی امکان ہے، تاہم بائیکاٹ کرنے والے ملکوں نے واضح کردیا ہے کہ وہ خطے کی اقوام کو کسی خطرے سے دوچار کرنے کی کسی صورت میں اجازت نہیں دی جائے گی۔خیال رہے کہ سعودی عرب نے ہفتے کے روز قطرکے ساتھ ہرقسم کے مذاکرات اس وقت تک معطل کردیئے تھے جب تک دوحہ دہشت گردی کی معاونت سے متعلق اپنا موقف اعلانیہ واضح نہیں کرتا۔

ایک نظر اس پر بھی

بحرین کے امیر اسرائیلی بائیکاٹ ختم کرنے کا سوچ رہے ہیں: امریکی یہودی رابیوں کا انکشاف

دو امریکی یہودی رابیوں نے انکشاف کیا ہے کہ بحرین کے امیر اسرائیل کے بائیکاٹ کو ختم کرنے کی سوچ رکھتے ہیں۔ دونوں رابیوں نے یہ انکشاف بحرین کے بادشاہ کے بیٹے کے اعزاز میں دی گئی ایک تقریب میں کیا۔

بهٹکل مسلم جماعت قطر کے لئے عہدیداران کا انتخاب؛ مولانا محمد یحیٰ برماور ندوی صدر اور زُبیر خلیفہ سکریٹری منتخب

کل جمعرات 21 ستمبر رات 10 بجے جناب محمد يحیٰ  برماور ندوی صاحب کی رہائش گاہ پر بهٹکل مسلم جماعت قطر کی پہلی انتظامیہ کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں 1439 - 1440 کیلئے  مولانا محمد یحیٰ برماور ندوی صدر اور جناب محمد زبیر خلیفہ سکریٹری منتخب ہوئے۔

خواتین سے متعلق متنازع بیان دینے والے سعودی عالم کی امامت پر پابندی

سعوی عرب کے علاقے عسیر کے گورنر شہزادہ فیصل بن خالد بن عبدالعزیز آل سعود نے علاقائی افتاء کونسل کے رکن الشیخ سعد الحجری کو خواتین کے بارے میں ایک متنازع بیان دینے کے بعد امامت، خطابت اور تمام دیگر دعوتی سرگرمیوں سے روک دیا ہے۔

قومی دن پر حاکم دبئی کی سعودی قوم اور قیادت کو مبارک باد،ٹویٹر پر سعودی قیادت سے ملاقات کی یادگاری تصاویر پوسٹ

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر مملکت کی قیادت اور پوری قوم کو خلوص دل سے مبارک باد پیش کی ہے۔