بحرین میں ملازمین پولیس کے 3قاتلوں کو سزائے موت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th January 2017, 10:59 AM | خلیجی خبریں |

دبئی ، 15   ؍جنوری ( ایجنسی) بحرین میں تین افراد کو جو تین ملازمین پولیس کی ہلاکت کے خاطی قرار دیئے گئے بشمول ایک اماراتی عہدیدار متحدہ عرب امارات میں سزائے موت کے مستحق قرار دیئے گئے ۔ تینوں کو فائرنگ اسکواڈ کا سامنا تھا ۔ ایک ہفتہ قبل عدالت نے ان کی سزائے موت اور مارچ 2014ء میں بم دھماکہ کی توثیق کردی تھی ۔ استغاثہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سرکاری خبررساں ادارہ کے بموجب سزائے موت کے عدالتی فیصلہ کی تعمیل کردی گئی ہے ۔ تینوں افراد کی سزائے موت کی خبر پھیلتے ہی عوامی برہمی میں اضافہ ہوگیاتھا ۔ گذشتہ چھ سال میں متحدہ عرب امارات میں یہ اولین واقعہ ہے جب کہ تین افراد کو سزائے موت دی گئی ہے ۔

 

بحرین میں سزائے موت پر پُرتشدد احتجاج کا آغاز

  دبئی ، 15؍ جنوری( ایجنسی) بحرین میں تین افراد کو جو 3ملازمین پولیس کی ہلاکت کے ذمہ دار قرار دیئے گئے تھے پُر تشدد احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے اور ملک کی شیعہ اکثریت اور اس کے سنی حکمرانوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی۔ تین شیعہ افراد کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعہ سزائے موت دے دی گئی جب کہ ایک عدالت نے ان کی بم دھماکہ کی بنا ئ پر مارچ 2014ئ میں کیا گیا تھا سزائے موت کی توثیق کردی۔ سرکاری خبررساں ادارہ ’’بی این اے‘‘ کے بموجب بحرین پر الخیفہ خاندان کی گذشتہ 20سال سے زیادہ عرصہ سے حکومت ہے جب کہ یہاں کی آبادی کی اکثریت شیعہ ہے جو طویل عرصہ سے نظر انداز کئے جانے کی شکایت کررہی ہے۔ مارچ 2011ئ سے یکا دکا بے چینی کے واقعات سے ملک دہلتا رہا ہے۔ جبکہ فوج نے بحرعرب سے تحریک پا کر بغاوت کرنے والوں اور دستوری اصلاحات کا مطالبہ کرنے والوں کو بے رحمی سے کچل دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...