ڈھائی سال کے انس بھی بنیں گے حاجی، اپنے والدین کے ساتھ حج بیت اللہ کے لیے روانہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th July 2018, 12:01 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی19جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہندوستانی عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ پہلا قافلہ روانہ ہوگیا ہے اور اب روزانہ بڑی تعداد میں عازمین روانہ ہوں گے۔ تاہم پہلے قافلہ میں ایک ایک ڈھائی سال کا بچہ اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ ٹرمنل -2 پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ ڈھائی سال کا ننھا اور معصوم بچہ انس بھی زیارت بیت اللہ کیلئے روانہ ہوا۔

اترپردیش کے میرٹھ کے ڈھائی سال کا بچہ انس بن محمد عالم اپنے والدین کے ساتھ سفر حج پر روانہ ہوئے۔ یہ ننھا بچہ جس سے نمائندوں  کی ٹیم نے بات کی۔ جس میں اس بچے نے کہا کہ حج کے لئے جارہا ہوں، بہت اچھا لگ رہا ہے۔ اس ننھے سے بچے کے والدین انتہائی خوش نظر آرہے تھے۔

انس کے والد محمد عالم نے بتایا کہ میں نے پہلی بار سفر حج کے لئے درخواست دی تھی اور پہلی بار میں ہی مجھے منظوری مل گئی، اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ میرے لئے سعادت کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اللہ نے اپنے گھر بلالیا ہے اوراب ہم جارہے ہیں۔ انس کی والدہ نے بتایا کہ مجھے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میرا چھوٹا بچہ میرے ساتھ جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وہاں بچے کو سنبھالنے میں کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ انس کی والدہ نے یہ بھی کہا کہ ہم تو دعا کریں گے کہ سب اپنے اپنے بچوں کے ساتھ زیارت بیت اللہ کیلئے جائیں۔

واضح رہے کہ بیت اللہ کا حج ارکان اسلام میں سے ایک رکن اور اسلام کی فرائض میں سے ہے۔ اسلام کی بنیاد پانچ اشیا (چیزوں) پر ہے، جس میں ایک بیت اللہ کا حج کرنا بھی ہے۔ یعنی اگر اللہ نے استطاعت دی ہے، تو حج کرنا ہرمسلمان پر فرض ہے۔ اسی طرح حدیث میں آتا ہے کہ جس نے حج بیت اللہ کیا اوراس کے بعد اس نے کوئی گناہ نہیں کیا اور خود کو گناہوں سے محفوظ رکھا تو اس پر جنت لازم ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...