بابری مسجد کی شہادت کو26 سال مکمل، امت مسلمہ کے زخم آج بھی تازہ کیونکہ اب تک نہیں مل سکا ہے انصاف

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th December 2018, 11:06 AM | ملکی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

نئی دہلی،6؍دسمبر (ایس او نیوز ؍خصوصی رپورٹ)  آج 6 دسمبرہے، آج سے 26 سال قبل یعنی 6 دسمبر 1992 کو بابری مسجد کو شہید کردیا گیا تھا، جس کے زخم ملت اسلامیہ آج بھی نہیں بھول پائی ہے۔ 26 سال گزرجانے کے بعد بھی بابری مسجد اورپوری دنیا کے مسلمان انصاف اورامید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں، لیکن ابھی تک بابری مسجد کے قاتلوں کو سلاخوں کے پیچھے پہنچاکرانہیں سزا نہیں دی گئی ہے، ساتھ ہی ہندو شدت پسند تنظیموں اوربابری مسجد شہید کرنے والے لیڈران کے حوصلے آج بھی بلند ہیں۔

بابری مسجد کی 26 ویں برسی پردارالحکومت دہلی میں مختلف ملی وسماجی تنظیموں اورسرکردہ شخصیات کی جانب "یوم سیاہ" کےطورپرمنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل دارالحکومت دہلی کے علاوہ مختلف شہروں میں بابری مسجد کی یوم شہادت کو"یوم سیاہ" کے طورپرمناتی رہی ہیں۔ وہیں ہندو شدت پسند تنظیمیں جس میں بالخصوص وشو ہندو پریشد اوربجرنگ دل شامل ہیں یوم شجاعت (سوریہ دیوس) کے طورپرمناکرمسلمانوں کے جذبات سے کھلواڑ کرتی ہیں۔

اجودھیا میں 6 دسمبر 1992 کوکارسیوکوں، شیو سینکوں اوربجرنگ دل اوروشو ہندوپریشد کے لوگوں نے مل کربابری مسجد کو شہید کردیا تھا اوراس وقت کی مرکزمیں نرسمہا راو کی حکومت اوراترپردیش میں کلیان سنگھ حکومت نے خاموش تماشائی بن کرملک کے وقاروجذبات اورآئین کو ٹھیس پہنچاتے ہوئے سپریم کورٹ سے بابری مسجد کو بچانے کے وعدے سے انحراف کرتے ہوئے شہید ہوجانے دیا تھا۔

دراصل یہ معاملہ ابھی عدالت عظمیٰ میں زیرغورہے، لیکن مختلف شدت پسند ہندو تنظیموں اوربرسراقتدارجماعت بی جے پی اورشیو سینا کے کئی لیڈران کی جانب سے سپریم کورٹ کو درکنارکرتے ہوئے رام مندرتعمیرکئے جانے کا مطالبہ حالیہ دنوں میں زوروشورسے اٹھایا گیا ہے۔ حالانکہ ابھی تک اس معاملے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔

اجودھیا میں کب کیا ہوا؟

سن 1528 : ایودھیا میں مغل شہنشاہ بابر نے یہ مسجد تعمیر کروائی تھی ، جس کی وجہ سے اس کو بابری مسجد کے نام سے جانا جاتا تھا۔

سن 1853 : ہندوؤں کا الزام کہ بھگوان رام کے مندر کو توڑ کر مسجد کی تعمیر ہوئی اور اس کو لے کر ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان پہلی مرتبہ تنازع ہوا۔

سن 1859:  برطانوی حکومت نے تاروں کی ایک باڑ کھڑی کرکے اندرونی اور بیرونی احاطہ میں مسلمانوں اور ہندووں کو الگ الگ عبادت کی اجازت دے دی۔

سن 1885:  پہلی بار معاملہ عدالت میں پہنچا۔ مہنت رگھوبر داس نے فیض آباد عدالت میں بابری مسجد سے متصل ایک رام مندر کی تعمیر کی اجازت کیلئے عرضی دائر کی۔

سن 1949 ، 23 دسمبر :  تقریبا 50 ہندوؤں نے مسجد کے مرکزی مقام پر بھگوان رام کی مورتی رکھ دی۔ اس کے بعد اس مقام پر ہندو وں نے پوجا ارچنا شروع کردی ، جبکہ مسلمانوں نے نماز پڑھنی بند کر دی۔

سن 1950 ، 16 جنوری :  گوپال سنگھ وشارد نے فیض آباد عدالت میں ایک اپیل دائر کر کے رام للا کی پوجا کی خصوصی اجازت مانگی۔ انہوں نے وہاں سے مورتی ہٹانے پر عدالتی روک کی بھی کوشش کی۔

سن 1950 ، 5 دسمبر:  مہنت پرم ہنس رام چندر داس نے پوجا جاری رکھنے اور بابری مسجد میں رام مورتی رکھنے کے لئے عرضی داخل کی ۔ مسجد کو 'ڈھانچہ کا نام دیا گیا۔

سن 1959 ، 17 دسمبر:  نرموہی اکھاڑا نے بابری مسجد کی منتقلی کا مقدمہ دائر کیا۔

سن 1962 ، 18 دسمبر:  اتر پردیش سنی وقف بورڈ نے بابری مسجد کی ملکیت کے مقدمہ دائر کیا۔

سن 1984:  وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے بابری مسجد کا تالا کھولنے اور مندر کی تعمیر کے لئے مہم شروع کی۔ ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی۔

یکم فروری، 1986:   فیض آباد ضلع جج نے ہندووں کو پوجا کی اجازت دی۔ تالا دوبارہ کھولا گیا۔ مسلمانوں نے بابری مسجد ایکشن کمیٹی کا قیام کیا۔

جون 1989:  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے وی ایچ پی کی باضابطہ حمایت کرنی شروع کردی ۔

یکم جولائی 1989: بھگوان رام للا براجمان نام سے پانچواں مقدمہ دائر کیا گیا۔

9؍ نومبر 1989: اس وقت کے وزیر اعظم راجیو گاندھی کی حکومت نے بابری مسجد کے نزدیک سنگ بنیاد کی اجازت دی۔

25؍ستمبر 1990: بی جے پی صدر لال کرشن اڈوانی نے گجرات کے سومناتھ سے اتر پردیش کے ایودھیا تک رتھ یاترا نکالی، جس کے بعد ملک بھر میں بڑے پیمانے پر فرقہ وارانہ فسادات ہوئے۔

نومبر 1990: اڈوانی کو بہار کے سمستی پور میں گرفتار کر لیا گیا۔ بی جے پی نے اس وقت کے وزیر اعظم وی پي سنگھ کی حکومت سے حمایت واپس لے لی۔ سنگھ نے بائیں بازو کی جماعتوں اور بی جے پی کی حمایت سے حکومت بنائی تھی، بعد میں انہوں نے استعفی دے دیا۔

اکتوبر 1991: اترپردیش میں کلیان سنگھ حکومت نے بابری مسجد کے آس پاس کی 2.77 ایکڑ زمین کو اپنے قبضہ میں لے لیا۔

6؍دسمبر 1992:  ہزاروں کی تعداد میں کار سیکوں نے ایودھیا پہنچ کر بابری مسجد شہید کردی ، جس کے بعد بڑے پیمانے پر فرقہ وارانہ فسادات ہوئے۔ وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ نے مسجد کی تعمیر نو کا وعدہ کیا۔

16 دسمبر 1992:  مسجد کے انہدام کی جانچ کے لئے ایم ایس لبراہن کمیشن کی تشکیل عمل میں آئی۔

جنوری 2002:  وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی نے اپنے دفتر میں ایک ایودھیا محکمہ شروع کیا ، جس کا کام تنازع کو حل کرنے کے لئے ہندوؤں اور مسلمانوں سے گفت و شنید کرنا تھا۔

اپریل 2002:  ایودھیا کے متنازع مقام پر مالکانہ حق کو لے کر ہائی کورٹ کے تین ججوں کی بنچ نے سماعت شروع کی۔

مارچ اگست 2003:  الہ آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پرمحکمہ آثار قدیمہ نے ایودھیا میں کھدائی شروع کی ۔

ستمبر 2003:  عدالت نے فیصلہ سنایا کہ مسجد کو منہدم کرنے کیلئے اکسانے والے سات ہندو لیڈروں کو سماعت کے لئے بلایا جائے۔

اکتوبر 2004: اڈوانی نے ایودھیا میں مندر کی تعمیر کی بی جے پی کے عزم کا اعادہ کیا۔

جولائی 2009:  لبراہن کمیشن نے قیام کے 17 سال بعد وزیر اعظم منموہن سنگھ کو اپنی رپورٹ سونپی۔

28 ستمبر 2010: سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کو متنازع معاملہ میں فیصلہ دینے سے روکنے والی عرضی خارج کرتے ہوئے فیصلہ سنانے کی راہ ہموار کردی ۔

30؍ستمبر 2010: الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے تاریخی فیصلہ سنایا، جس میں زمین کا بندر بانٹ کردیا گیا ۔ فی الحال یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس نے الیکٹورل بونڈ اسکیم کو ’پردھان منتری ہفتہ وصولی یوجنا‘ کا نام دیا

الیکٹورل بونڈ معاملے میں حکومت پر حملہ تیز کرتے ہوئے پیر کو کانگریس نے اسے پوری اسکیم کو ’’پردھان منتری ہفتہ وصولی یوجنا‘‘ کا نام دیا۔ کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور میڈیا شعبے کے انچارج جے رام رمیش نے دعویٰ کیا کہ ۲۱؍ ایسی کمپنیاں  جن کو سی بی آئی، ای ڈی  اور انکم ٹیکس محکمہ ...

سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہوں لوک سبھا انتخابات: ٹی ایم سی کا مطالبہ

  ٹی ایم سی کے سینئر لیڈر ڈیرک اوبرائن نے مطالبہ کیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات سپریم کورٹ کی نگرانی میں کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جمہوری اداروں کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ڈیرک اوبرائن نے الیکشن کمیشن پر بھی سنگین سوالات اٹھائے۔ ڈیرک اوبرائن نے منگل کو ایک سوشل ...

6 ریاستوں کے داخلہ سیکریٹری اور بنگال کے ڈی جی پی کا تبادلہ

انتخابی تاریخوں کے اعلان کے ۲؍ دن بعد الیکشن کمیشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ۶؍ ریاستوں کے داخلہ سیکریٹریز، مغربی بنگال کے ڈی جی پی اور ممبئی عظمیٰ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کو ان کے عہدے سے ہٹادیا ہے۔ اس دوران مغربی بنگال میں جہاں نئے ڈی جی پی کااعلان ہوگیا ہے وہیں  اس ...

گجرات یونیورسٹی میں تراویح کے دوران حملہ کرنے والوں کو فرارکا موقع پولیس نے ہی دیا؛ غیر ملکی طلبہ کا الزام

اس بات کا احساس ہونے کے بعد کہ گجرات یونیورسٹی میں غیر ملکی طلبہ کے ساتھ بھگوا عناصر کی مار پیٹ کا معاملہ بین الاقوامی نوعیت کا ہے، احمدآباد پولیس نے اتوار کو ۲؍ افراد کو اور پیر کو مزید ۳؍ افراد کو گرفتار کرلیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے باقاعدہ بیان جاری کرکے یقین دہانی کرائی ...

سپریم کورٹ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دائر 200 سے زائد درخواستوں پر سماعت

  سپریم کورٹ آج شہریت ترمیمی قانون 2019 کے خلاف دائر 200 سے زیادہ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ شہریت ترمیمی قانون کے اصولوں کے نفاذ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے درخواستیں بھی دائر کی گئی ہیں۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ کی سربراہی والی تین ججوں کی بنچ اس کیس کی سماعت ...

وزیراعظم کے واٹس ایپ پیغام پر اپوزیشن کا اعتراض، الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ

حزب اختلاف کے کچھ ارکان پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن سے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس خط کو وائٹ واٹس ایپ کے ذریعے لوگوں کو بھیجے جانے کے سلسلہ میں کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، جس میں انہوں نے 'ترقی یافتہ ہندوستان' کی تعمیر کے لیے عوام سے حمایت طلب کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ انتخابی ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...

کیا وزیرمنکال وئیدیا اندھوں کے شہر میں آئینے بیچ رہے ہیں ؟ بھٹکل کے مسلمان قابل ستائش ۔۔۔۔۔ (کراولی منجاو کی خصوصی رپورٹ)

ضلع نگراں کاروزیر منکال وئیدیا کا کہنا ہے کہ کاروار میں ہر سال منعقد ہونےو الے کراولی اتسوا میں دیری اس لئے ہورہی ہے کہ  وزیرا علیٰ کا وقت طئے نہیں ہورہاہے۔ جب کہ  ضلع نگراں کار وزیر اس سے پہلے بھی آئی آر بی شاہراہ کی جدوجہد کےلئے عوامی تعاون حاصل نہیں ہونے کا بہانہ بتاتے ہوئے ...

اترکنڑا میں جاری رہے گی منکال وئیدیا کی مٹھوں کی سیاست؛ ایک اور مندر کی تعمیر کے لئے قوت دیں گے وزیر۔۔۔(کراولی منجاؤ کی خصوصی رپورٹ)

ریاست کے مختلف علاقوں میں مٹھوں کی سیاست بڑے زورو شور سے ہوتی رہی ہے لیکن اترکنڑا ضلع اوراس کے ساحلی علاقے مٹھوں والی سیاست سے دورہی تھے لیکن اب محسوس ہورہاہے کہ مٹھ کی سیاست ضلع کے ساحلی علاقوں پر رفتار پکڑرہی ہے۔ یہاں خاص بات یہ ہےکہ مٹھوں کے رابطہ سے سیاست میں کامیابی کے ...