رام جنم بھومی:بابری مسجد مالکانہ حق معاملہ 5 دسمبرسے شروع ہوگی حتمی سماعت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th August 2017, 10:47 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،11/اگست (یو این آئی) سپریم کورٹ نے اجودھیا اراضی تنازعہ کیس کی حتمی سماعت آج پانچ دسمبر تک کے لئے ملتوی کر دی۔ الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف مختلف اپیلوں کی مشترکہ سماعت کے دوران جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس اے نذیر کی خصوصی بنچ نے کہا کہ پانچ دسمبر سے اس معاملے میں حتمی سماعت کی جائے گی۔کورٹ نے تمام متعلقہ فریقین کو آگاہ کر دیا کہ اس دوران سماعت ملتوی کرنے کی کسی کی بھی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔ فریقین ضروری تیاریاں کر لیں۔معاملے کی سماعت شروع ہوتے ہی سنی وقف بورڈ نے کہا کہ بہت ساری دستاویزات کے ترجمے کا کام اب تک نہیں ہو پایا ہے۔یہ دستاویزات سنسکرت، فارسی، اردو، عربی اور دیگر زبانوں میں ہیں. ان کے ترجمے کے لئے کچھ وقت درکار ہوگا۔ عدالت نے سات برسوں تک دستاویزات کا ترجمہ نہیں ہونے پر ناراضی بھی ظاہر کی۔ عدالت نے اس کام کے لئے تمام فریقین کے وکلاء کو12ہفتے کی مہلت دی۔سپریم کورٹ میں سات سال کے وقفے کے بعد اس معاملے کی سماعت شروع ہوئی تھی۔اس معاملے میں کچھ وقت پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی لیڈر سبرامنیم سوامی نے چیف جسٹس جے ایس کیہر کی صدارت والی بنچ سے جلد سماعت کی فریاد کی تھی۔ عدالت نے گزشتہ ماہ مسٹر سوامی کو بھی معاملے میں فریق بننے کی اجازت دے دی تھی۔الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے2010میں متنازع مقام کے2.77ایکڑ علاقے کو سنی وقف بورڈ، نرموہی اکھاڑا اور رام للا کے درمیان برابر۔برابر حصے میں تقسیم کرنے کا حکم دیا تھا۔چند ماہ قبل کورٹ نے یہ بھی کہا تھا کہ اس معاملے کا عدالت سے باہر حل نکالنے کے امکان کا جائزہ لیا جائے ۔ مختلف فریقین کی جانب سے اس رخ پرکوشش بھی کی گئی، لیکن کوئی حل نہیں نکل سکا۔ لہٰذا عدالت ابھی خوبی اور خامی کی بنیاد پر ہی اس تنازعہ کا تصفیہ کرے گی۔جمعہ کو شروع ہوئی سماعت میں یوپی حکومت کی طرف سے اسوسی ایٹ سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے سب سے پہلے اپنا موقف پیش کیا ۔انہوں نے کیس کی سماعت جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔سنی وقف بورڈ نے اس بات پر اعتراض کیا کہ مناسب کارروائی کے بغیر یہ سماعت کی جارہی ہے ۔سبرامنیم سوامی نے متنازعہ مقام پر لوگوں کو پوجاکرنے کا حق دینے کا مطالبہ کیا جس پر سپریم کورٹ کی بنچ نے تمام فریقوں کو سب سے پہلے یہ واضح کرنے کیلئے کہاکہ کون کس کی جانب سے فریق ہے؟ اس پر سنی وقف بورڈ کی جانب سے پیروی کررہے سینئر وکیل کپل سبل نے کہاکہ اس معاملے کے کئی فریقوں کا انتقال ہوچکا ہے ایسے میں ان کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔

دستاویزات کا ترجمہ ابھی باقی:سنی وقف بورڈ کی جانب سے پیش وکیل کپل سبل نے عدالت عظمیٰ میں کہا کہ اس معاملے سے وابستہ دستاویزات کئی زبانوں میں ہیں ایسے میں پہلے ان کا ترجمہ کرایا جاناچاہئے۔ عدالت نے اس کام کیلئے سبھی فریقوں کے وکلاء کو 12 ہفتے کی مہلت دی۔ 

سوامی کی عرضی مسترد:دریں اثناء بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی کی اس عرضی کو سپریم کورٹ نے خارج کردیا جس میں انہوں نے خود کو معاملہ کا فریق بتایا تھا۔ اس کے بعد سوامی نے ایک عرضی گزار کی حیثیت سے ان کو موقع دئے جانے کی درخواست کی جس پر عدالت نے کہاکہ وہ تمام فریقوں کے دلائل سننے کے بعد ان کو موقع دیں گے ۔ سماعت کے دوران سبرامنیم سوامی نے سپریم کورٹ سے کہاکہ یہ کوئی دیوانی تنازعہ نہیں بلکہ بنیادی حقوق کا معاملہ ہے ۔اس کے ساتھ ہی سوامی نے اسے دیوانی سے بدل کر عوامی مفاد کے کیس کی طرح دیکھے جانے کی بھی اپیل کی۔ سوامی کی اس دلیل پر سنی وقف بورڈ نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ یہ سوال تو سپریم کورٹ پہلے ہی حل کرچکا ہے ۔سبل نے کہاکہ سپریم کورٹ کے 5ججوں کی بنچ نے 1994 میں ہی یہ فیصلہ سنایا تھا کہ اس زمین کے مالکانہ حقوق سے وابستہ دیوانی معاملے کی الگ سے سماعت کی جائے گی۔ سپریم کورٹ نے اس بے حد اہم معاملے کے حل کے لئے تین ججوں جسٹس دیپک مشرا، اشوک بھوشن اورعبدالنظیر کی خصوصی بنچ قائم کی ہے ۔یہ بنچ الٰہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلوں کو چیلنج کرنے والی درخواستوں اورمتنازعہ زمین کے مالکانہ حق پر فیصلہ کیلئے روزانہ سماعت کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

راجستھان: اس مرتبہ نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں و قبائلیوں کی حکومت بنے گی، الور میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للت یادو کی حمایت میں عظیم الشان روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں پرینکا کھلی چھت والی گاڑی میں سوار تھیں اور ان کے ساتھ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر ٹیکارام جولی، ...

میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں، جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا جذباتی پیغام

عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے لوگوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں۔‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اروند کیجریوال کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنی بدنیتی میں ...

سپریم کورٹ نے امانت اللہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا

دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو پیر (15 اپریل 2024) کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے وقف بورڈ گھوٹالے سے متعلق معاملے میں امانت اللہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیشگی ضمانت کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ڈی کے ...

آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی کانگریس، کیرالہ میں راہل گاندھی نے چلائی عوامی رابطہ مہم

کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا امیدوار راہل گاندھی نے 15 اپریل کو وائناڈ میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کا ہجوم امنڈتا ہوا دکھائی دیا اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی رک کر لوگوں سے ...

کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے جاری کیا ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ، عوام تک پہنچے گی پارٹی کی گارنٹیاں

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لیڈران کی ریلیاں اور روڈ شو جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے مقصد سے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ جاری کر دیا ہے۔ کانگریس اس نغمہ کے ذریعہ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ’پانچ نیائے‘ کے تحت دی گئی 25 گارنٹیوں کو ملک ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...