سپریم کورٹ رام جنم بھومی بابری مسجد تنازع کا جلد نپٹارہ کرے: وی ایچ پی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th June 2018, 12:24 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،25؍جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے آج کہا کہ اسے سپریم کورٹ سے توقع ہے کہ ایودھیا کے شري رام جنم بھومی بابری مسجد معاملے کی روزانہ سماعت کرے۔ اگر اس معاملے کو ٹالنے کی کوشش کی گئی ، تو یہ سنت سماج کی رہنمائی سے آگے کی حکمت عملی طے کرے گی ۔

وی ایچ پی کی منیجنگ کمیٹی کے دو دن کے سالانہ اجلاس کے اختتام کے بعد اس میں کئے گئے فیصلوں کی اطلاع دیتے ہوئے بین الاقوامی ورکنگ صدر آلوک کمار نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ایودھیا کے رام مندر کے معاملے میں سپریم کورٹ کو چھ جولائی کو سماعت ہونی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یومیہ سماعت ہو اور فیصلہ جلد آئے ۔

انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ روزانہ سماعت سے دو تین ماہ کے اندر فیصلہ آ سکتا ہے اور خوبصورت رام مندر کی تعمیر اسی سال شروع کیا جا سکتا ہے۔ اگر عدالت نے ٹال مٹول کرکے معاملے کو لٹکانے کی کوشش کی تو وہ انتظار نہیں کریں گے اور سنت سماج سے رہنمائی حاصل کرکے اسی پر آگے بڑھیں گے۔

انہوں نے بار بار کہا کہ وی ایچ پی صرف قانونی عمل کے ذریعہ رام مندر کی تعمیر کے حق میں ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ اگر عدالت مندر کے بغل میں مسجد بنانے کو کہہ دے تو کیا وی ایچ پی اس منظور کر لے گی، اس پر مسٹر کمار نے کہا کہ عدالت کے سامنے مسجد کہاں بنے، یہ سوال زیر غور نہیں ہے۔ عدالت میں رام جنم بھومی یا بابری مسجد کی زمین کی ملکیت پر فیصلہ دینے کا معاملہ زیر التوا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں، مسٹر کمار نے کہا کہ مندر کے قریب ایک مسجدکی تعمیر، انہیں قبول نہیں۔ اگر مسلم سماج ایودھیا کی اس کے باہر مسجد بنانے کی بات کہے تو وہ ان کا تعاون کرنے کو تیار  ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...