کسی بھی مہاجر کو پناہ نہیں دی جائے گی: چیک وزیر اعظم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th September 2018, 12:12 PM | عالمی خبریں |

لندن 18ستمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) چیک جمہوریہ کے وزیر اعظم آندریج بابس نے کہا ہے کہ ان کا ملک مہاجرین کو پناہ نہیں دے گا۔ دوسری طرف یورپی یونین کی کوشش ہے کہ رکن ممالک مہاجرین کی منصفانہ تقسیم کی ڈیل پر عمل کریں۔خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے چیک جمہوریہ کے وزیر اعظم آندریج بابس کے حوالے سے بتایا ہے کہ مہاجرین کو پناہ نہ دینے کا حکومتی فیصلہ حتمی ہے۔ Pravo نامی ایک مقامی اخبار میں ویک اینڈ پر شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ انسانی بحرانی المیے کی صورتحال میں بھی مہاجرین کو چیک جمہوریہ آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیراعظم بابس نے کہا کہ مہاجرین کو پناہ دینے کے حوالے سے کوئی استثنا نہیں دیا جائے گا، چاہے پناہ کے متلاشی انسانی بحرانی المیے کا شکار ہونے والے شامی یتیم بچے ہی کیوں نہ ہوں۔ انہوں نے اصرار کیا، ’’ہم انہیں پناہ کیوں دیں؟ ہمارے ملک میں بھی یتیم بچے ہیں، جنہیں ہم نے ایک بہتر زندگی دینا ہے۔بابس کے بقول ان کا ملک مہاجرین کے بحران کے تناظر میں یورپی یونین اور متاثرہ ممالک کو مالی مدد فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پراگ حکومت نے شام اور دیگر شورش زدہ ممالک کے لیے مالی اور طبی معاونت فراہم کی ہے اور یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ بابس نے زور دے کر کہا، ’’ہمارا موقف واضح ہے۔ ہم کسی ایک مہاجر کو بھی اپنے ملک میں پناہ نہیں دیں گے۔ارب پتی بزنس مین اور سیاستدان بابس کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے تمام رکن ممالک کو بھی واضح پیغام دینا چاہیے کہ وہ غیر قانونی مہاجرت کے خلاف ہیں اور کشتیوں کے ذریعے یورپ پہنچنے والے ایسے تارکین وطن کو واپس بھیج دینا چاہیے۔وزیر اعظم بابس نے مزید کہا کہ وہ یورپی یونین کے اْس اقدام کے بھی خلاف ہیں، جس کے تحت مہاجرین کے معاملے پر ہنگری اور پولینڈ پر پابندیاں عائد کیے جانے کی بات کی جا ری ہے۔ چیک وزیر اعظم آندریج بابس کے مطابق، ’’مجھے یہ بات پسند نہیں آئی کہ یورپی یونین ہنگری اور پولینڈ کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی بات کرے۔ کون جانتا ہے کہ جھوٹی خبروں کی وجہ سے مستقبل میں چیک جمہوریہ کو بھی ایسے ہی خطرات لاحق ہو جائیں۔ واضح رہے کہ چیک جمہوریہ کی طرح پولینڈ اور ہنگری بھی یورپی مہاجر پالیسی کے خلاف ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...