بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی 71 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیاگیا 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 30th January 2019, 11:04 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی:30/ جنوری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)ملک نے بدھ کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 71 ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور صدر جمہوریہ ، نائب صدرجمہوریہ اور وزیر اعظم اور حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے مہاتماگاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ راج گھاٹ پر باپو کے مزارپر صبح خراج تحسین اور’پراتھنا سبھا ‘کا انعقاد کیا گیا تھا۔ یہاں صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے باپو کوخراج عقیدت پیش کیا ۔اس موقع پر وزیر دفاع نرملا سیتا رمن، شہری ہاؤسنگ وزیر ہردیپ پوری، کانگریس صدر راہل گاندھی اور دیگر معزز لوگوں نے بھی مہاتما گاندھی کوخراع عقیدت پیش کیا۔مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ :’یومِ شہادت پر ہم مہاتما گاندھی اور ان گنت مجاہدین آزادی کو عقیدت و محبت کے ساتھ یاد کرتے ہیں جنہوں نے ہماری آزادی کے لئے اپنا سب کچھ نچھاور کر دیا‘۔ نائب صدرجمہوریہ نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی برسی پر راج گھاٹ جا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ گاندھی جی سچ اور عدم تشدد کے لازوال اقدارکے علمبردار تھے ۔ ان کی تمام زندگی ہی انسانیت کے لیے وقف تھی ۔ وہ تمام انسانیت کے لئے مشعل راہ ہیں ۔ نائیڈو نے ٹوئٹ کیا کہ آج بھی ان کے افکار و خیالات دنیا میں نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشعل راہ ہیں ۔ان کی عظیم خدمات نے دنیا کے کئی عظیم رہنماؤں کو ترغیب دی۔ وزیر اعظم نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ بابائے قوم کو ان کی برسی پردل سے خراج عقیدت ۔ ہم ان کے بتلائے ہوئے راستے اور ان کے افکار پر چلنے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔ مودی نے کہا کہ ہم ان تمام شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،جنہوں نے ملک کے لیے قربانی دی۔ یہ ملک ان کی خدمت اور قربانی کے تئیں ہمیشہ مشکور رہے گا۔ بی جے پی صدر امت شاہ نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام دنیا کو سچ اور عدم تشدد کا درس دینے والے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔