دہلی:آشرم سے نجات پانی والی لڑکیوں کا الزام ،چلڈرن ہوم میں ہیں یرغمال،نکالنے کی فریادکی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th January 2018, 11:07 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 12؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی میں روحانی یونیورسٹی کے نام پرسیکس ریکیٹ چلانے والے گروگھنڈال وریندر دیو دیکشت کی کرتوتوں کا پردہ فاش ہونے کے بعد اب معاملے میں نیا موڑ آیا ہے۔پورے معاملے میں پولیس اوراطفال ویلفیئر کمیٹی اب الزامات کے گھیرے میں آ چکی ہیں،جرائم کی نرسری چلانے والے وریندر دکشت کی روحانی یونیورسٹی سے آزاد کرائی گئی 48لڑکیوں نے الزام لگایا ہے کہ انہیں سی وی سی نے جبرا چلڈرن ہوم میں یرغمال بنا رکھا ہے۔ان لڑکیوں کے خاندان نے دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دی ہے کہ وہ بچوں کوہوم سے آزاد ہوکرائیں۔خاندان والوں کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹیاں بالغ ہیں، اس کے باوجود وہ چلڈرن ہوم میں غیر قانونی طور پر درغمال بناکے رکھے ہوئے ہیں، خاندان والوں بچوں کو چلڈرن ہوم میں ذہنی طور پر تشدد کا نشانہ بنائے جانے کابھی الزام بھی لگایاہے۔رشتہ داروں نے درخواست میں کہا کہ ان کی بیٹیوں کی عمر میں نامعلوم وجوہات سے تاخیر کی جا رہی ہے۔چلڈرن ہوم میں رکھی ایک 19سالہ لڑکی کی ماں نے دوسرے رشتہ داروں کی طرف سے یہ درخواست دائر کی ہے۔وکیل امول کھوکنے نے یہاں درخواست دی ہے۔چلڈرن ہوم میں رکھی جانے والی لڑکیوں نے چیف جسٹس کو بھی ایک تحریری شکایت لکھی ہے کہ سی ڈبلیوسی نے انہیں جبراچلڈرن ہوم میں رکھا ہے۔چیف جسٹس کو بھیجی شکایت میں لڑکیوں نے لکھا ہے کہ چلڈرن ہوم میں ان سے ایسے ایسے سوالات پوچھے جا رہے ہیں، جن سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔لڑکیوں کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے اپنے رشتہ داروں سے بات کرنے کی خواہش ظاہر کی تو ان سے کہا گیا کہ پہلے ان کی شناخت ویریفائی کی جائے گی اس کے بعد ہی بات کرنے کی اجازت ملے گی۔ان کا کہنا ہے کہ جب انہیں یہاں لایا گیا تو ان سے کہا گیا تھا کہ انہیں صرف ایک دن وہاں رکھا جائے گا، لیکن گزشتہ 13دن سے انہیں وہاں یرغمال بنا کر رکھا گیا ہے۔صرف یہی نہیں کہ انہیں پرشان کیاجارہاہے بلکہ لڑکیوں پر الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ نہ ہی ان کے سامان دے رہے ہیں اور نہ ہی انہیں ان کی دوائی دی جاتی ہے۔لڑکیاں بچوں کے گھر میں گندی چادریں، پانی، غسل اور لانڈری صابن کی کمی کے بارے میں بھی شکایت کرتی ہیں۔غور طلب ہے کہ کچھ رشتہ داروں کی طرف سے اپنی بیٹیوں کے روحانی یونیورسٹی میں یرغمال بنا کر رکھنے اور ان کا جنسی استحصال کئے جانے کو لے کر دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر کرنے کے بعد دہلی پولیس اور دہلی خواتین کمیشن ((DCWکی ٹیم نے 19دسمبر، 2017کو چھاپہ مارکر ان لڑکیوں کو ویرندر دیودکشت کے عہدیداروں سے ان لڑکیوں کو آزاد کرایاگیاتھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...