یڈیورپا اور ایشورپا میں اختلافات سے بی جے پی کو نقصان ہوگا: سدانند گوڈا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th January 2017, 11:30 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔16؍جنوری(ایس او نیوز) مرکزی وزیر برائے منصوبہ بندی ڈی وی سدانند گوڈا نے کہاکہ ریاستی بی جے پی میں پارٹی صدر یڈیورپا اور کونسل کے اپوزیشن لیڈر کے ایس ایشورپا کے درمیان شدید اختلافات کے نتیجہ میں کرناٹک میں پارٹی کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ پارٹی کارکنوں میں اس وجہ سے انتشار کی کیفیت پائی جارہی ہے،جسے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ سدانند گوڈا نے کہاکہ ایسے وقت میں جبکہ ریاست میں پارٹی مضبوط ہورہی تھی، دو لیڈروں کے درمیان اس طرح کی بیان بازیوں سے پارٹی پر اعتماد کرنے والوں کو ٹھیس پہنچے گی۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی میں ریاست میں جو بھی حالات ہیں اس سے اعلیٰ کمان کو واقف کرایا گیا ہے، اعلیٰ کمان کی طرف سے صرف اس معاملے کو سلجھانے کی یقین دہانی ہی نہیں کرائی گئی، بلکہ مصالحت کی کوشش بھی ہوئی ہے، لیکن اس میں ابھی پیش رفت نہیں ہوپائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی عوام نے بی جے پی سے بہت سی امیدیں وابستہ رکھی ہیں اس مرحلے میں اگر دو لیڈر آپس میں جھگڑ پڑیں تو اس پارٹی کو نقصان پہنچے گا۔ سدانند گوڈا نے مشورہ دیا کہ دونوں لیڈران مل کر پارٹی کیلئے کام کریں۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کی قومی قیادت کے علم میں بھی یہ واقعات لائے گئے ہیں، لیکن وہ فی الوقت پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...