پاکستان نے کی جیش محمد پر کارروائی، مسعود اظہر کے بیٹے-بھائی سمیت 44 گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th March 2019, 10:54 AM | عالمی خبریں |

اسلام آباد،6؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی)  پلوامہ حملہ کے بعد ہندوستان اور بین الاقوامی دباؤ کے پیش نظر آخر کار پاکستان نے کالعدم تنظیم جیش محمد پر کارروائی کی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق مسعود اظہر کے بیٹے اور بھائی رشتہ دار سمیت 44 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بی بی سی اردو کے مطابق پاکستانی حکومت نے کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 44 افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن میں جیش محمد کے بانی مولانا مسعود اظہر کا بیٹا حماد اظہر اور رشتے دار مفتی عبدالرؤف شامل ہیں۔

منگل کے روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی کا کہنا تھا کہ مسعود اظہر کے بیٹے اور ان کے ایک رشتہ دار کے نام انڈیا کی طرف سے پاکستان کو بھیجے گئے ڈوزئیر میں شامل ہیں۔

شہر یار آفریدی کا کہنا تھا کہ اگر 14 فروری کو ہونے والے پلوامہ حملے میں ملوث ہونے سے متعلق انڈیا نے ان دونوں افراد کے ملوث ہونے کے بارے شواہد پیش کیے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ورنہ انہیں رہا کردیا جائے گا۔ شہر یار آفریدی کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی ملک بھر میں جاری ہے اور یہ کاروائیاں دو ہفتوں تک جاری رہیں گی۔

اُنھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کسی بھی شخص کو پاکستان کی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ سکریٹری داخلہ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان نے بی بی سی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت اپنی جانب سے شفافیت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’جن افراد کے نام ڈوزئیر میں شامل ہیں ہم ان کے خلاف تفتیش کریں گے اور اگر کسی کے خلاف شواہد ملتے ہیں تو ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور شواہد نہ ملنے کی صورت میں انھیں چھوڑ دیا جائے گا۔‘‘

ادھر ڈی ڈبلیو اردو کے مطابق، پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے پاکستان کے نجی ٹیلی وژن چینل ’ڈان نیوز‘ کو بتایا کہ حکومت نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ تمام کالعدم تنظیموں سے منسلک خیراتی اداروں اور ان تنظیموں کی طبی ٹیموں پر بھی پابندی عائد کر دی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس کارروائی کا مقصد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں پر عمل درآمد کے طریقہ کار کو بہتر بنانا ہے۔

پاکستانی حکام کی جانب سے پیر کو ہی شدت پسند مذہبی تنظیموں کے مالی معاملات کی چھان بین بھی شروع کر دی گئی اور ان کے بینک کھاتے اور تمام تر اثاثے منجمد کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا۔ یہ تمام وہ تنظیمیں ہیں، جنہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل دہشت گرد قرار دے چکی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جموں و کشمیر کے پلوامہ میں ہوئے خود کش حملے کی ذمہ داری پاکستان میں ’جیش محمد‘ کی جانب سے قبول کیے جانے کے بعد اسلام آباد حکومت پر ایسی شدت پسند تنظیموں کے خلاف کارروائی کے لیے دباؤ بڑھ گیا تھا۔

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے ’شدت پسندی اور عسکریت پسندی‘ کے خاتمے پر زرو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کے ہاتھوں اپنے یرغمال بنائے جانے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ پیر کو ہی ملکی وزارت داخلہ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بھی ہوا، جس میں تمام صوبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس اجلاس میں 2014 میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تیار کیے گئے ’نیشنل ایکشن پلان‘ پر عمل مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ساتھ ہی اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر ایک پاکستانی اہلکار نے اس تاثر کو بھی کلی طور پر مسترد کر دیا کہ یہ کارروائیاں ہندوستانی دباؤ کی وجہ سے کی جا رہی ہیں، ’’یہ فیصلے کشمیر میں حملے سے پہلے ہی کر لیے گئے تھے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...