جامعہ الازہر کے سربراہ شیخ احمد طیب رواں ماہ بنگلہ دیش میں قائم روہنگیا مسلمانوں کے کیمپوں کا دورہ کریں گے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th November 2017, 9:17 PM | عالمی خبریں |

قاہرہ ،17؍نومبر (ایجنسی)مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر کے سربراہ احمد الطیب رواں ماہ کے دوران بنگلہ دیش میں قائم روہنگیا کے مظلوم مسلمانوں کے پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کریں گے اور متاثرین سے ملاقات کرکے ان کی دلجوئی کریں گے۔جمعرات کو جامعہ الازھر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ شیخ الازھر آئندہ چند روز کے دوران بنگلہ دیش جائیں گے جہاں وہ برما سے ظلم کے نتیجے میں ھجرت کرکے وہاں پناہ لینے والے مظلوم مسلمانوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس دورے کے دوران شیخ الازھر بنگلہ دیش کے حکومتی عہدیداروں اور دیگر سرکردہ رہ نماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔شیخ الازھر کے دورے کے حوالے سے جامعہ کے سیکرٹری عباس شومان اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس میں تفصیلات بتائیں گے۔جامعہ الازھر کے سربراہ کے دورہ بنگلہ دیش کے اعلان کے ساتھ ہی روہنگیا کے مظلوم مسلمانوں کے لیے الازھر کی طرف سے تیار کردہ امدادی سامان کا قافلہ روانہ کیا جا رہا ہے۔گذشتہ اگست میں جامعہ الازھر میں روہنگیا نسل کے مسلمانوں کے خلاف برما کی فوج کی طرف سے وحشیانہ مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وحشیانہ اور غیرانسانی کارروائیاں فوری طورپر بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔پچیس اگست اور اس کے بعد برما کی فوج نے ریاست راکھین اور کئی دوسرے علاقوں میں رہنے والے مسلمانوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن شروع کیا تھا۔ اس کریک ڈاؤن کے دوران ہزاروں کی تعداد میں نہتے مسلمانوں کو جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے بے دردی سے شہید کردیا تھا۔ بدترین مظالم کے بعد 8 لاکھ 26 ہزار روہنگیا مسلمان موت کی وادیوں سے گذر کر بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...