عدالت سے باہرکوئی حل منظورنہیں،سپریم کورٹ کافیصلہ ہی قابل قبول،مسلم پرسنل لاء بورڈاپنے موقف پر قائم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th February 2018, 11:01 PM | ملکی خبریں |

حیدرآباد، 10 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)حیدرآباد میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ(AIMPLB)کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایودھیامعاملے پربورڈ  اپنے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گا۔مسلم پرسنل لاء بورڈنے مولاناسلمان ندوی کی تجویزکومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایودھیا مسئلہ پر کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی لیکن اس پرسپریم کورٹ کا فیصلہ قابل قبول ہوگا۔

اس سے قبل عاملہ کی میٹنگ میں  بورڈکے ترجمان اورسکریٹری مولاناخالدسیف اللہ رحمانی اوررکن عاملہ مولاناعتیق احمدبستوی نے مولاناسلمان حسنی ندوی سے کھل کربات کی اوران کے موقف کی کمزوری کوواضح کیا۔موصولہ اطلاع کے مطابق  وہ  اندر میٹنگ گاہ میں ٹھیک رہے مگر باہرآکراپنے اندازمیں بھڑاس نکالنے لگے۔اس سے قبل بورڈکی جنرل کونسل کی میٹنگ میں گرماگرم بحث بھی ہوئی اوریہ بات بھی آئی کہ دہشت گردکوامیرالمومنین کہنے والے معاملے پروہ پھنس رہے تھے۔اس لیے وہ کسی کے ہاتھ میں استعمال ہورہے ہیں۔ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔اطلاع ہے کہ اس دوران ڈاکٹرقاسم رسول الیاس،کمال فاروقی اورمحمودپراچہ سے کافی جھڑپیں بھی ہوئیں اورانہوں نے سخت کارروائی کامطالبہ کیا۔

بورڈاس  معاملے پرسنجیدگی کے ساتھ غورکررہاہے ۔بورڈکی خواتین اراکین نے بھی اُنہیں بورڈ سے سیدھانکالنے کامطالبہ کیاہے۔بورڈکی تیسرے راؤنڈکی میٹنگ جاری ہے۔

 خیال رہے  کہ مولانا سلمان حسینی ندوی نے مذاکرات کرکے مسجدکے لیے کہیں اور زمین لینے کی پیش کش کی تھی۔اس پرکمال فاروقی نے کہاکہ گروجی سے مولاناندوی کے تعلقات خودبتاتے ہیں کہ وہ کس کے ہاتھ میں استعمال ہورہے ہیں۔جوخدشہ تھاوہ پوراہوگیا۔

آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے ایم پی اسدالدین اویسی  نے کہا کہ ایودھیا مسئلہ پرمسلم پرسنل لاء بورڈ کے پرانے رخ پرکوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، ہمارا ماننا ہے کہ وہ ایک مسجد ہے، میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ہندولیڈران چاہتے ہیں کہ ہم پیچھے ہٹ جائیں لیکن شریعت ہمیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ اویسی نے کہا کہ ہماری میٹنگ میں یہ فیصلہ کیاگیاہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کیا جائے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ انصاف حاصل کریں گے۔

میٹنگ کے بعد آل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈکی طرف سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ بورڈ اپنی دسمبر 1990 اور جنوری 1993 والی تجویز پرقائم ہے۔ اس میں کہاگیاہے کہ یہ زمین مسجد کے لئے ہے ،اسے نہ تو فروخت کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی تحفے میں دیا جا سکتا ہے۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایک بار مسجد کو دی گئی زمین اللہ کی ہوجاتی ہے۔ اس معاملے پر معاہدے کے لئے تمام تجاویزمستردکی جاتی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...