تیسرے ٹیسٹ میں اکشر پٹیل کرسکتے ہیں ڈبیو، جڈیجہ کی جگہ ٹیم میں شامل
کولمبو،9؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے ایک ٹیسٹ کی پابندی جھیل رہے روندر جڈیجہ کی جگہ تیسرے ٹیسٹ میں اکشر پٹیل لیں گے۔منگل کو اس بات کی تصدیق کی گئی ہے۔پللیکل ٹیسٹ میں اکشر پٹیل کے کھیلتے ہیں تو یہ ان کے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ ہوگا،ابھی شک اس بات پر ہے کہ کیا کلدیپ یادو کو موقع ملے گا یااکشر ہی ٹیم میں آئیں گے۔پٹیل ابھی جنوبی افریقہ میں ہیں، وہ انڈیا اے کا حصہ ہیں،انہیں تیسرے ٹیسٹ سے پہلے سری لنکا بلایا گیا ہے۔آپ کو بتا دیں کہ اکشر ابھی تک 30میچ میں 35وکٹ لے چکے ہیں۔انہوں نے ہندوستان کے لئے اپنا آخری میچ نیوزی لینڈ کے خلاف اکتوبر 2016میں کھیلا تھا۔آپ کو بتا دیں کہ نمبر 1ٹیسٹ بالر روندر جڈیجہ پر آئی سی سی نے ایک میچ کی پابندی لگائی ہے۔کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے دن، جب سری لنکا کی ٹیم دوسری اننگز میں فالو آن کھیلنے اتری، تو ان کی اننگز کے 58ویں اوور میں رویندر جڈیجہ نے اپنے فالو تھرو میں گیند کو فیلڈ کرکے کریز پر موجود سری لنکا کے بلے باز دمتھ کرارتنے پر غیر ضروری تھرو کر دیا، جبکہ بلے باز نے رن لینے کوشش بھی نہیں کی تھی۔جڈیجہ کو آئی سی سی کی دفعہ 2.2.8کی خلاف ورزی کا مجرم پایا گیا ہے۔