اقلیتوں کیلئے جاری سرکاری اسکیموں سے متعارف ضروری سی آئی ایس کے زیر اہتمام بیداری پروگرام کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th July 2017, 11:04 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16؍جولائی (ایس او نیوز) کرناٹک کے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی فلاح وبہبودی کے لئے حکومت کی جانب سے کئی اسکیمیں رائج ہیں۔ ان تمام اسکیموں سے آگاہ رہنا اور ان اسکیموں سے استفادہ کرنا اقلیتی طبقات پر لازمی ہے۔ کرناٹک اسٹیٹ مائنارٹیز ڈیولپمنٹ کارپوریشن (کے ایم ڈی سی) کے ضلعی منیجر عبدالرزاق ( بنگلور نارتھ) اور مائیکرو فائنانس اسکیم کے اسٹنٹ اڈمنسٹریٹر صادق قریشی نے آج یہاں سنٹر فار اسلامک اسٹڈیز (سی آئی ایس) کے زیر اہتمام مسجد منورہ کوک ٹاؤن میں منعقدہ بیداری پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اقلیتی طبقات کے لئے جاری بہت ساری اسکیموں کو متعارف کروایا۔ قید میں رہ کر بے قصور رہا ہونے والے مظلوم افراد کی باز آبادی کاری، آٹو رکشا خریداری، ٹیکس خریداری، چھوٹے موٹے معمولی کسانوں کو زرعی آلات کی فراہمی، ٹریکٹر کی خریداری، مرغی پالن، بکرا پالن ودیگر صنعتی سرگرمیوں کے لئے بے روز گار نوجوانوں ورکشاپ قائم کرنے کی تربیت و قرضہ جات کی فراہمی سبسیڈی سے متعلق سیر حاصل باتیں انہوں نے بتائیں۔ علاوہ ازیں کے ایم ڈی سی کی طرف سے جاری اسکیمیں طلب کیلئے سبسیڈی پر مبنی قرضہ جات، اریو اسکیم، شرما شکتی اسکیم، مائیکرو لون اور سبسیڈی اسکیم سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔قبل ازیں اجلاس کا آغاز شیخ طارق سوداگر مدنی کے درس قرآن سے ہوا جس میں شیخ نے اجلاس میں شریک مرد و خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ حلال روزی کو تلاش کریں، حرام سے اجتناب کریں، تجارت کریں، تجارت میں برکت ہے۔ تجارت کو حرام مال سے محفوظ رکھیں۔ شیخ نے سود کے نقصانات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ سود کی ہر شکل حرام ہے۔ سود بربادی کا دریچہ ہے۔ شیخ نے حکومت سے فراہم کی جانے والی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کی تلقین کی اور ساتھ یہ بھی کہا کہ حکومت سے جاری سبسیڈی پر مبنی قرضہ جات کو واپس کرنے کی نیت سے حاصل کریں اور بروقت ادا کرنے کی یہ ممکن کوشش کریں ۔ اس سے کمائی و رزق میں برکت ہوگی۔ اس موقع پر سی آئی ایس کے سربراہ محمد شاکر نے کہا کہ پروگرام انتہائی کامیاب رہا۔ پروگرام میں ڈی جے ہلی سے تقریباً 50سے زائد خواتین اور مرد حضرات شریک رہے۔ کے ایم ڈی سی کے افسران سے اقلیتی اسکیموں کے تعلق سے تفصیلات سی آئی ایس کو فراہم کی ہیں۔ جو بھی حضرات ان اسکیموں سے استفادہ کرنا چاہتے ہوں وہ اس سی آئی ایس اور متعلقہ محکمہ سے رجوع کریں، انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتی اسکیموں سے عوام کو متعارف کروانے کی یہ ایک پہلی کڑی ہے۔ سود سے پاک معاشرہ کی تشکیل کیلئے اس قسم کے مزید پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ اور عوام کو سود کی حرمت اور اس کی تباہ کاریوں سے آگاہ کرنے کی کوشش جاری رہے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...