بھٹکل :تنظیم اور محکمہ اقلیتی فلاح و بہبودی کے اشتراک سے اقلیتی اسکیموں کے متعلق عوامی بیداری پروگرام : عوام توجہ دیں
بھٹکل :24/جولائی (ایس اؤ نیوز)مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل اور محکمہ اقلیتی فلاح وبہبودی کے اشتراک بروز بدھ کی صبح بدھ کی صبح 30-10بجے تنظیم ہال میں محکمہ کے مختلف منصوبہ جات اور اسکیموں کے متعلق اقلیتوں میں بیداری پیدا کرنے کے لئے ایک تعارفی پروگرام تنظیم کی سرپرستی میں منعقد کیا جارہاہے۔
اقلیتی محکمہ کی طرف سے طلبا اور عوام کے لئے دی جانے والی مختلف سہولیات جیسے طلبا وظائف، شادی بھاگیہ، ودیا شری، ہاسٹل سہولیات، اسکل تربیت، طبقات کی ترقی اور اقلیتی کالونیوں کی ترقی سمیت کئی ایک اسکیموں کے متعلق پروگرام میں جانکاری دینےکی پریس ریلیز میں جانکاری دی گئی ہے۔ مسلم ، عیسائی ، جین، سکھ ، بودھ اور پارسی طبقات کے عوام متعلقہ پروگرام میں شریک ہوکر استفادہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔