سرسی میں آٹو ڈرائیور نے کی پھانسی لگاکر خودکشی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th December 2018, 7:22 PM | ساحلی خبریں |

سرسی11؍دسمبر (ایس او نیوز) یہاں سے قریب تگنی نامی مقام پر ایک آٹو رکشہ ڈرائیور نے کسی معاملے میں دکھی ہوکر اپنے گھر کے پاس درخت سے پھانسی لگاکر خود کشی کرلی ہے۔

مہلوک رکشہ ڈرائیور کی شناخت  منوہر کچیر کی حیثیت سے کی گئی  ہے۔وہ گھر والوں کورات کے وقت اپنے کھیت میں جانے کی بات کہہ کر چلاگیا تھا، لیکن بڑی دیر تک واپس نہ لوٹنے پر اس کا بھائی اسے ڈھونڈنے کے لئے نکلا ۔ پھر جب وہ کھیت کے قریب جاپہنچا تو دیکھا کہ وہاں منوہر کی لاش درخت سے لٹک رہی تھی۔معاملے کی اطلاع ملنے پر بنواسی کے اے ایس آئی کملاکر اور دیگر عملے نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیااورکیس درج کرلیا۔

خود کشی کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔